Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 29, 2020

ضلع ‏مجسٹریٹ ‏نے ‏زیر ‏تعمیر ‏میڈیکل ‏کالج ‏کا ‏کیا ‏معاٸنہ۔۔۔تعمیری ‏کام ‏میں ‏سست ‏رفتاری ‏کو ‏لیکر ‏کیا ‏ناراضگی ‏کا ‏اظہار۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢٩ مٸی ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
==============================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے جمعہ کے روز صدیق پور میں زیر تعمیر ریاستی میڈیکل کالج کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران انھوں نے سست رفطار کام دیکھ ناراضگی کا اظہار کیا اور پروجیکٹ انجینئر کو مزدوروں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے کام تیز کرانے کی ہدایت دی۔
واضح ہو کہ جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر صدیق پور میں پانچ سال قبل سے سماجوادی پارٹی کی حکومت میں ریاستی میڈیکل کالج کی بنیاد رکھی گئی تھی جس کو 2017میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا تھا لیکن ابھی تک میڈیکل کالج زیر تعمیر ہی ہے۔جمعہ کے روز زیر تعمیر میڈیکل کالج کے معائنہ کیلئے پہنچے ضلع مجسٹریٹ نے ریاستی تعمیر کارپوریشن کے ایگزیکٹیو انجینئر راجیش کمار سے معلومات حاصل کیا۔انجینئر کے زریعے بتایا کہ گیا کہ موجودہ وقت میں 52مزدوروں کے سہارے تعمیری کام کرایا جا رہا ہے جس پر ڈی ایم نے ناراضگی کا اظہا رکرتے ہوئے مزدوروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی۔انھوں نے 20اپریل کے بعد میڈیکل کالج میں کئے گئے کام اور اس کے بالمقابل پیسے کی ادائیگی تفصیل دستیاب کرانے کی ہدایت دی۔