Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 29, 2020

جونپور۔۔۔امداد ‏فاونڈیشن ‏کے ‏نوجوانوں ‏کا ‏بڑا ‏کارنامہ ‏۔۔ضلع ‏اسپتال ‏کے ‏گیٹ ‏پر ‏لگوایا ‏پورے ‏جسم ‏کو ‏سینیٹاٸز ‏کرنے ‏والی ‏مشین۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٢٩ مٸی ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
==============================
کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کیلئے امداد فاؤنڈیشن کے نوجوانوں نے نئی پہل شروع کرتے ہوئے ممبران کی موجودگی میں ضلع اسپتال کے داخلہ گیٹ پر سینیٹائزر مشین نصب کرایاگیا۔ مشین کی خصوصیت یہ ہے کہ جب کوئی شخص اس سینیٹائزر مشین کے اندر داخل ہو گا تو مشین خود بخود شروع ہو جائے گی اور جسم کو سینٹائز کر دے گی۔
سی ایم ایس ڈاکٹر انل شرما نے بتایا کہ مشین کا چیمبر عمدہ طریقے سے بنایا گیا ہے۔اس آٹو میٹک مشین میں 20 لیٹر سینیٹیائزر کی گنجائش ہے جس سے ایک دن میں 250 سے 300 افراد آسانی سے سینٹائز ہو جائیں گے۔ اسپتال سپرنٹنڈنٹ نے امداد فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں جب بڑی تعداد میں مہاجز ین اسپتال میں کورونا وائرس جیسی وبا کی جانچ کیلئے آرہے ہیں، ایسی مشین کی سخت ضرورت تھی۔انھوں نے فاؤنڈیشن کے تمام ممبروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر نوجوان ایسے تخلیقی اور سماجی کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں تو بڑی سے بڑی جنگ فتح کی جا سکتی ہے۔ ضلع اسپتال میں نصب کی گئی مشین کورونا وائرس سے بچاؤ میں سنگ میل کی اہمیت رکھتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر سیف خان، ڈاکٹر شیان داس، ڈاکٹر راجیش، ڈاکٹر معین خان، ڈاکٹر عرشی نواز، ڈاکٹر حسین ببلو، مہدی رضا ایڈووکیٹ،محمد عاصم، محمد سعد، الطاف احمد بابا، زاہد راعین، مہیش، ستیم،اعجاز احمد، محمد فاضل، عامر حسن، فرحت علوی، موہت، سنیل وشوکرما، عزیز الحسن، حفیظ شاہ، دیویندر مودنوال، طاہر شیخ، معراج احمد، ارشاد خان، عظمت خان وغیرہ موجود رہے۔