Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 3, 2020

اسسٹینٹ ڈرگ کنٹرولر ( یونانی ).ڈاکٹر محمد خالد ” ڈرگ لاٸسنس اتھارٹی ( یونانی ).مقرر ۔شعبہ صحت و فیملی ویلفٸیر نے جاری کیا نوٹیفیکیشن۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /نماٸندہ / ٣ مٸی ٢٠٢٠۔
===================
دہلی ہیلتھ و فیملی ویلفیٸر ڈپارٹمنٹ کے ایک نوٹیفیکشن مورخہ دو مٸی 2020 کے مطابق اسسٹینٹ ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر محمد خالد کو یونانی اور اسسٹینٹ ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر وجے کمار کو  آیوروید کے لٸے ” ڈرگ لاٸسنس اتھارٹی “مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں لوگ یونانی و آیوروید کے شعبے میں اسسٹینٹ ڈرگ کنٹرولر کے عہدہ پر تعینات ہیں۔
ڈاکٹر محمد خالد کی اس تقرری سے ان کے دوست و احباب کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گٸی۔

واضح ہو کہ آیورویدو یونانی کے لٸیے ڈرگ کنٹرول سیل کی شروعات 1975 میں ہوٸی تھی ۔اس وقت یہ سیل ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ ماڈرن میڈیسن ، ڈاریکٹریٹ ہیلتھ سروس دہلی ایڈمنسٹریشن کے زیر نگرانی تھی۔
آیوروید و یونانی میڈیسن کی دوا سازی کے لٸے لاٸسنس دینےکا کام مٸی 1975 میں پروویزن آف ڈرگ اینڈ کاسمیٹک ایکٹ 1940 کے تحت شروع کیا گیا تھا۔
انڈین سسٹم آف میڈیسن و ہومیوپیتھ کے ڈاریکٹریٹ کے الگ قیام کے بعد  ( اب ڈاریکٹریٹ آف آیوش ) اب یونانی و آیوروید دواسازی کے لاٸسنس دینے کا کام آیی ایس ایم اینڈ ایچ کے تحت ہے۔
آپ کو بتادیں کہ ڈاکٹر محمد خالد اپنے فیلڈ کے ماہر اور ذہین شخصیت کے مالک ہیں ۔۔انھوں نے اجمل خان طبیہ کالج اے ایم یو علیگڑھ سے BUMS کی ڈگری حاصل کی ۔اس کے بعد انھوں نے گورمنٹ نظامیہ  طبیہ کالج حیدر آباد سے MD کیا اور اس وقت دہلی گورمنٹ کے محکمہ صحت و فیملی ویلفیٸر میں اسسٹینٹ ڈرگ کنٹرولر ( ( یونانی ) کے عہدہ پر اپنے فراٸض انجام دے رہے ہیں۔