Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 22, 2020

موٹر ‏ساٸکل ‏سوار ‏و ‏ساٸکل ‏سوار ‏میں ‏ٹکر۔۔ساٸیکل ‏سوار ‏کی ‏موت ‏

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢٢ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے قاضی کوٹ محلے کے قریب موٹرسائیکل اور سائیکل سوار کی آمنے سامنے ہوئی تصادم میں سائیکل سوار شخص کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج موٹرسائیکل کو قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ قصبہ کے بھنڈریہ ٹولہ کے رہنے والے کلپ ناتھ ویسوکرما58جمعہ کے روز کسی کام کے سلسلے سے سائیکل لیکر جا رہے تھے کہ جیسے ہی جونپور۔مڑیاہوں روڈ کے مذکورہ محلے کے قریب پہنچے سامنے سے آرہی تیز رفطار موٹرسائیکل سے تصادم ہو گئی جس کے سبب میں سائیکل سوار کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی۔حادثہ ہوتے ہی موٹرسائیکل چلا رہا نوجوان موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ادھر مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قر ار دے دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔