Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 22, 2020

گزشتہ ‏دنوں ‏ممبٸ ‏سے ‏آٸے ‏شخص ‏کی ‏موت ‏میں ‏کورونا ‏پازیٹیو ‏کی ‏تصدیق۔۔۔کورونا ‏سے ‏مرنے ‏والوں ‏کی ‏تعداد ‏2 ‏ہوٸی۔

جون پور....اتر پردیش / صداٸے وقت /٢٢ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
سکرارا تھانہ حلقہ کے ملسل گاؤں میں آٹو رکشاء سے ممبئی سے آئے ایک شخص کی گزشتہ منگل کے روز ضلع اسپتال میں ہوئی موت کورونا سے ہوئی تھی۔جمعہ کے روز آئی رپورٹ میں کورونا کے مثبت ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد ساتھ میں آئے دیگر لوگوں کی جانچ کیلئے پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم لگ گئی ہے۔اس طرح ضلع میں کورونا سے متاثر مریضوں کے مرنے والوں کی تعداد 2ہو گئی ہے۔
واضح ہو کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے راجندر یادو 45ممبئی میں روزی روٹی کے سلسلے سے رہتا تھا۔لاک ڈاؤن کے بعد پریشان ہونے پر رشتہ دار کے ساتھ ممبئی سے آٹو رکشاء پر سوار ہو گزشتہ4مئی کو گھر پہنچا تھا۔اہل خانہ کے مطابق متوفی پہلے سے ٹی بی کی بیماری میں مبتلا تھا،گاؤں آنے کے بعد ساس لینے میں پریشانی ہونے پر اہل خانہ نے ایمبولنس سے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران موت ہو گئی۔موت ہونے کے بعد نمونے کیلئے گئی جانچ کی رپورٹ جمعہ کے روز آئی تو وہ سبھی مثبت آئی جس سے اہل خانہ سمیت میت میں شامل لوگوں میں افرا تفری مچ گئی ہے۔