Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 22, 2020

آج ‏ضلع ‏میں ‏28 ‏لوگوں ‏کے ‏کورونا ‏مثبت ‏پاٸے ‏جانے ‏پر ‏ضلع ‏دہل ‏گیا۔انتظامیہ ‏سکتے ‏میں۔۔۔کل ‏پوری ‏بازاری ‏بند ‏کرنے ‏کا ‏ڈی ‏ایم ‏کا ‏حکم ‏۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت  (نماٸندہ)۔
==============================
ممبئی اور گجرات اور دیگر صوبوں سے پیدل،کار اور دیگر سواریوں کے علاوہ شرمک اسپیشل ٹرین کے زریعے گھروں کو واپس لوٹ رہے مزدوروں سے ضلع میں افرا تفری کا ماحول قائم ہو چکا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران گزشتہ روز آئی رپورٹ سے ابھی لوگ احتیاط کرنے میں ہی لگے تھے کہ جمعہ کے روز آئی رپورٹ سے پورا ضلع سہم گیا۔جمعہ کے روز 28مریضوں کی کورونا مثبت رپورٹ آنے سے ضلع انتظامیہ سمیت گاؤں میں لوٹ رہے مہاجز مزدوروں سے خوف قائم ہو گیا ہے۔اس طرح ضلع میں کورونا کے کل76کیس ہوچکے ہیں جن میں 11مریض صحت یاب ہو کر واپس گھروں کو جا چکے ہیں اوردو کی موت ہو چکی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ جمعہ کے روز وارانسی لیب سے آئی رپورٹ میں ضلع کے 28نئے مریض کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔مریضوں میں جلالپور بلاک کے 6،کیراکت کے5،مچھلی شہر اور مڑیاہوں کے 2-2،منگرابادشاہ پور،مہراواں،بدلاپور،تھانہ پٹی،ارشادپور،ظفرآباد،کندھاپور،ہوض پوکھراظفرآباد،کچگاؤں،لکھمی پور،کانامؤ کھٹہن،پتہنا راگھوپور سے ایک ایک کورونا مثبت مریضوں کے معاملے آئے ہیں۔یہ سبھی گجرات،مہاراسٹر سے مختلف سواریوں سے گھروں کو پہنچے تھے اور کوارنٹین میں رہنے کے دوران گزشتہ15مئی کو خون کانمونہ لیکر جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔جمعہ کے روز جانچ میں آئی مثبت رپورٹ کے بعد سبھی مریضوں کو محکمہ صحت کی ٹیم نے کورونا خاص اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کراتے ہوئے علاج شروع کر دیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں،ساتھ ہی حاملہ خاتون،ضعیف اور بچوں کو باہر نہ نکلنے دیں۔انھوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کا واحد طریقہ معاشرتی فاصلہ ہے،اس پر عمل کرتے ہوئے وبائی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔
ضلع میں کورونا کی مسلسل بڑھ رہی تعداد کو دیکھتے ہوٸے ڈی ایم جونپور نے لاک ڈاٶن میں اور سختی کی ہدایت دی ہے۔ساتھ ہی صرف دودھ ، پھل ، سبزی ، راشن و دوا کی دکانیں چھوڑ کر باقی دکانوں کے بند رکھنے کے احکامات جاری کٸے ہیں