Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 22, 2020

رمضان ‏المبارک ‏کے ‏آخری ‏جمعہ ‏الوداع ‏کو ‏بھی ‏نہیں ‏ملی ‏اجتماعی ‏نماز ‏کی ‏اجازت ‏۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت /٢٢ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
=============================
رمضان المبارک کے آخری جمعتہ الوداع کے موقع پر بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے اجتماعی نماز کی اجازت نہیں ملنے سے فرزندان توحید سے بھری رہنے والی مساجدوں میں مخصوص لوگوں کی موجودگی میں ہی نماز جمعتہ الوداع ادا کی گئی۔رمضان کے آخری جمعہ کی بھی نماز مسلمانو ں نے اپنے گھروں پر ہی ادا کی۔اس دوران فرزندان توحید سے گلزار رہنے والے بازار اور سڑکوں پر سناٹا رہا۔حالانکہ آخری جمعہ کو لیکر ضلع انتظامیہ نے تیاری کرتے ہوئے سبھی جامعہ مساجدوں کے باہر پولیس فورس کو تعینات کر دیا تھا۔
واضح ہو کہ شہر کی شاہی اٹالہ مسجد،جامع الشرق (بڑی مسجد)،شاہی پل،شاہی قلعہ،لال دروازہ سمیت دیگر جامع مساجدوں میں لاکھوں کی تعداد میں رمضان کے آخری جمعتہ الوداع میں شریک ہوتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند مساجدوں میں کمیٹی کے چند ممبران نے ہی جمعتہ الوداع کو ادا کیا دیگر لوگوں نے گھروں میں ظہر کی نماز ادا کر اللہ کی بارگاہ میں کورونا سے بجات دلاتے ہوئے ملک میں امن کی دعا کی۔بڑی مسجد میں مولانا شمس العارفین نے معاشرتی فاصلے پر عمل کراتے ہوئے نماز ادا کرائی وہیں شیر مسجد،لال دروازہ،اٹالہ مسجد سمیت دیگر مساجدوں میں چند لوگوں کی موجودگی میں نماز اد اکی گئی

۔شیعہ مسلمانو ں نے بھی پیش امام مولانا محفوظ الحسن خان کی ہدایت کے مطابق گھروں میں ہی رہ نماز ظہر ادا کی۔لاک ڈاؤن کے مدنظر علماء کرام سمیت ضلع انتظامیہ کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کی۔شہر سمیت کھیتاسرائے،گورینی،مانی کلاں،منیچھا،شاہ گنج،مڑیاہوں،بدلاپور،کیراکت،مچھلی شہر قصبہ سمیت دیگر بازار گاؤں میں بھی جمعتہ الوداع کے موقع پر لوگوں نے گھروں میں ہی نماز ادا کی۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے جمعتہ الوداع کے مدنظر شہر سمیت سبھی مسلم علاقوں میں پولیس فورس تعینات کیا گیا تھا۔