Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 22, 2020

٢٢ ‏مٸی ‏۔۔۔آج ‏ہی ‏کے ‏دن ‏ہاشمی ‏پورہ ‏قتل ‏عام ‏ہوا۔٣٣ ‏سال ‏قبل ‏الوداعی ‏جمعہ۔اور ‏میرٹھ ‏کے ‏ہاشمی پورہ ‏ ‏کا ‏واقعہ


 ۲۲ مئی: ہندوستانی سسٹم میں خونخوار مسلم دشمنی کی تاریخ: ٣٣ سال قبل رمضان کا آخری جمعہ۔
سمیع اللہ خان۔
صداٸے وقت /22 مٸی 2020.
=============================
 آج سے ۳۳ سال پہلے آج ہی کے دن اترپردیش کے میرٹھ ہاشم پورہ میں پولیس اور PAC فورس نے مل کر مسلمانوں کا بے دردی سے خون بہایا تھا 
 اتفاق سے اُس دن بھی ماہ رمضان کا آخری جمعہ، تھا اور آج جب ہم اس خونچکاں تاریخ کو یاد کررہےہیں تو بھی وہی دن ہے
 میرٹھ کے مسلمانوں پر مختلف الزامات لگا کر ان کے گرد بندشیں بڑھا دی گئیں تھیں 
 پی اے سی کا کمانڈر اپنی فورس کے ساتھ ۲۲ مئی کو نماز جمعہ کے بعد ہاشم پورہ آتا ہے تقریباﹰ ۵۰ لوگوں کو اپنے ساتھ لے جاتاہے بیشتر مزدور غریب اور بنکر ہوتےہیں 
 آگے لے جا کر پولیس انہیں پیٹنا شروع کرتی ہے، تھوڑا آگے بڑھ کر یہ فورس اپنی مسلم دشمن بربریت کی پیاس  بجھانے کے لیے ۳ مسلمانوں کا خون کرتی ہے انہیں مار کر گنگا نہر میں پھینک دیاجاتا ہے
 بقیہ بچے کھچے مسلمان سمجھ جاتے ہیں کہ ان کا انجام کیا ہونا ہے وہ زندگی بچانے کے لیے ہاتھ پیر مارتے ہیں آخری کوشش کرتےہیں لیکن اسی وقت بندوق کی گولیوں نے ایک ساتھ سب کو بھون کر رکھ دیا اور پھر ان کی لاشیں ہنڈن اور گنگا میں پھینک دی جاتی ہیں اس آپریشن کے پی اے سی سربراہ کمانڈر کا نام سریندر پال ہے
 42 مسلمانوں کو اس طرح باقاعدہ ہندوستان کی ایک فورس قتل کردیتی ہے، اس طرح یہ لوگ اپنے اندر کھولتے ابلتے اسلام دشمن جذبے کی پیاس بجھاتے ہیں 

اگر آپ اس تاریخ سے کوئی سبق سیکھنا چاہتےہیں اور ان مسلمانوں کے خون سے کوئی تعلیم لینا چاہتےہیں 
 تو آپ کو یہ ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ جس راجیو گاندھی کی برسی کچھ نام نہاد مسلمان منا رہےتھے وہی راجیو اس وقت برسراقتدار تھا، ہندوستان اُس کانگریس پارٹی کے ہاتھوں میں تھا جس کانگریس پارٹی کو مسلمانوں کے کاندھوں کا بوجھ بنایا گیا تھا جس کا حمل ستر سال مسلمانوں نے ڈھویا، جسے اپنا ملجا و ماویٰ بنا کر اس کی سیاسی پوجا کرتے رہے وہی کانگریس ہاشم پورہ قتل عام کے وقت برسراقتدار تھی لیکن نہ کانگریس کے راجیو گاندھی کا سیکولرزم مجرموں کو پھانسی دے سکا نہ ہی کانگریس کی دلالی کرنے والے مسلمانوں میں اتنی غیرت اور اخلاقی طاقت بچی تھی کہ وہ کانگریس کے خلاف احتساب قائم کردیتے_

*سمیع اللّٰہ خان*
۲۲ مئی بروزجمعہ 
ksamikhanngmail.com