Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 8, 2020

زمینی ‏تنازعہ ‏میں ‏ہوٸی ‏مارپیٹ ‏میں ‏ایک ‏خاتون ‏کی ‏موت ‏، ‏نصف ‏درجن ‏لوگ ‏زخمی

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٨ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
شہر کے لائن بازار تھانہ حلقہ تحت ابراہیم آباد گاؤں میں زمینی تنازعہ کو لیکر پٹی داروں کے درمیان ہوئی مارپیٹ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ نصف درجن لوگ زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او سٹی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کی دلت بستی میں آراضی کو لیکر پٹی داروں کو کافی دنوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ دیر شام کسی بات کو لیکر دونوں فریق کے لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے اور جم کر مارپیٹ ہوئی۔مارپیٹ کے دوران اندراوتی دیوی48کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ نصف درجن لوگ زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی اطلاع ملتے ہی سی او سٹی سشیل سنگھ مقامی تھانہ کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔