Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 30, 2020

چینی طلبہ کے ویزے منسوخ، امریکی حکومت کے فیصلے سے چین ناراض

امریکا کی جانب سے چینی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے پر بیجنگ نے اس کی کھل کر مخالفت کی ہے۔

صداٸے وقت /ذراٸع /٣٠ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے امریکا کی جانب سے طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جاؤ لی جیان نے سنیچر کو کہا کہ چینی طلبہ اور طالبات کے خلاف امریکی حکومت کی دھمکی، اس شفافیت کے برخلاف ہے جس کا دعوی امریکا کرتا ہے۔انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو چینی طلبا اور طالبات کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام، واضح نسلی امتیاز جیسا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے سے تقریبا 3 ہزار چینی طلبہ اور طالبات متاثر ہو سکتے ہیں۔