Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 30, 2020

ہندوستان نے امریکی پیشکش ٹھکرا دی۔

ہندوستان نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش مسترد کردی ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٣٠ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
 ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کے ٹوئٹ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم اس مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے چین کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نئی دہلی، چین کے ساتھ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کی بحالی کا خواہاں ہے تاہم وہ اپنی سرزمین کا بھرپور دفاع کرے گا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازعہ میں ثالثی کے لئے آمادہ ہے۔حال ہی میں چین کی حکومت نے ہندوستان سے ملنے والی اپنے ملک کی سرحدوں پر پانچ ہزار سے زائد فوجی تعینات کئے ہیں اور دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان محدود پر پیمانے پر جھڑپ بھی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور چین، سن دو ہزار تین سے اب تک سرحدی تنازعہ کے بارے میں بارہا مذاکرات کر چکے ہیں تاہم اب تک ان مذاکرات کا کوئی خاطرخواہ نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ہے۔