Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 9, 2020

ملک ‏میں ‏کورونا ‏کا ‏قہر ‏جاری۔۔مریضوں ‏کی ‏تعداد ‏ساٹھ ‏ہزار ‏کے ‏قریب۔مرنے ‏والوں ‏کی ‏تعداد ‏ ‏دو ‏ہزار ‏کے ‏قریب۔

ملک میں کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس کے 2680 نئےکیسز سامنے آنےکی وجہ سے متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

نئی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع /٩ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
 ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس کے 2680 نئےکیسز سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتےکی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس سے اب تک 59662 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1981 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں اب تک 1787 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا ہے۔
ملک میں کورونا سے سب سے زائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑتی جارہی ہے۔ مہاراشٹر میں 19063 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 731 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں 3470 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ كووڈ -19 سے متاثر ہونےکی معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات دوسرے مقام پر ہے۔ گجرات میں اب تک 7402 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 449 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں 1872 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی کی حالت بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔ یہاں اس سے اب تک 6318 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 68 افراد نےجان گنوائی ہے۔ وہیں 2020 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
راحت والی بات یہ ہےکہ متاثرین کے صحت مند ہونےکی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہفتہ کو اس کی شرح بڑھ کر تقریبا 30 فیصد تک پہنچ گئی۔
وہیں دوسری جانب راحت والی بات یہ ہےکہ متاثرین کے صحت مند ہونےکی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہفتہ کو اس کی شرح بڑھ کر تقریبا 30 فیصد تک پہنچ گئی۔ ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی صحت مند ہونے کی شرح جمعرات کو بڑھ کر 28.83 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ بدھ کو یہ 28.7 فیصد تھی۔ منگل کو یہ 28 فیصد تھی جبکہ پیر کو یہ 27.45 فیصد تھی۔ اتوار کو یہ 27 فیصد سے زیادہ تھی۔ یعنی گزشتہ ایک ہفتہ میں ریکوری کی شرح میں تین فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ یہ شرح عالمی وبا سے برسرپیکار دنیا کے کئی ممالک کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔
راحت کی ایک اور بات یہ ہے کہ متاثرین کی شرح اموات 3.3 فیصد ہے جس میں پہلے کے مقابلے میں مستحکم کہا جاسکتا ہے۔ جمعرات کو اس کی شرح 3.3 فیصد تھی جبکہ بدھ کو یہ شرح 3.4 فیصد تھی. منگل کو یہ 3.3 فیصد تھی جبکہ پیر کو متاثرین کی شرح اموات 3.2 فیصد تھی. اس سے پہلے یہ شرح کئی دنوں تک 3.1 فیصد پر رہی تھی۔ صحت کی وزارت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 59662 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1981 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اب تک 17847 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔