Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 9, 2020

امت شاہ نےلکھا- لوگوں نے میرے مرنے کی دعا مانگی، میں پوری طرح صحت مند، ‏جھوٹی ‏افواہ ‏پھیلانے ‏کے ‏معاملے ‏میں ‏4 ‏افراد ‏پولیس ‏حراست ‏میں۔

امت شاہ نے ٹوئٹ کرکےکہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے کچھ دوستوں نے سوشل میڈیا کےذریعے میری صحت کے بارے میں کئی من گڑھت افواہیں پھیلائی ہیں، یہاں تک کہ بہت سے لوگوں نے میری موت کے لئے بھی ٹوئٹ کرکے دعا مانگی ہے۔

نئی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع / ٩ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
 مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ان کی صحت کے بارے میں جا رہی قیاس آرائی پر روک لگاتے ہوئے آج کہا کہ وہ مکمل طور صحت مند ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کرکے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے کچھ دوستوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے میری صحت کے بارے میں کئی من گڑھت افواہیں پھیلائی ہیں، یہاں تک کہ بہت سے لوگوں نے میری موت کے لئے بھی ٹوئٹ کرکے دعا مانگی ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ وہ ان کی صحت کی فکر کرنے والے تمام لوگوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں
امت شاہ نے لکھا ہے،”میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں مکمل طور پر صحت مند ہوں اور مجھے کوئی بیماری نہیں ہے“۔ انہوں نے کہا ہے، ”ملک اس وقت کورونا وائرس جیسے عالمی وبا سے لڑ رہا ہے اور ملک کے وزیر داخلہ کی حیثیت سے دیر رات تک اپنےکاموں میں مصروف رہنےکی وجہ سے میں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ جب یہ میرے علم میں آیا تو میں نے سوچا کہ یہ تمام لوگ اپنی خیالی سوچ سے لطف لیتے رہیں، اس لئے میں نے کوئی وضاحت نہیں کی“۔
انہوں نےکہا کہ اس دوران پارٹی کے کارکنوں نے بھی اس بارے میں تشویش کا اظہارکیا، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لہٰذا پوزیشن واضح کرنا ضروری ہے۔ انہوں نےکہا، ”ہندو عقائد کے مطابق ایسا ماننا ہےکہ اس طرح کی افواہ صحت کو زیادہ مضبوط کرتی ہے۔ تو میں ایسے تمام لوگوں سے امید کرتا ہوں کہ وہ بیکار کی باتیں چھوڑ کر مجھے میرا کام کرنے دیں گے اور خود بھی اپناکام کریں گے“۔ انہوں نے اپنے بہی خواہوں اور پارٹی کے تمام کارکنوں کے تئیں شکریہ ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہےکہ ان کے دل میں کسی کو لےکرکوئی غلط جذبہ نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا ہے، ”جن لوگوں نے یہ افواہیں پھیلائی ہیں، ان کے تئیں میرے ذہن میں کوئی برے جذبات یا بغض نہیں ہے“۔امت شاہ نے آج کہا کہ وہ مکمل طور صحت مند ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔
فرضی ٹوئٹ پھیلانے کے الزام میں 4 لوگ حراست میں
وہیں دوسری جانب احمد آباد میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے نام پر فرضی ٹوئٹ پھیلانے کے سلسلے میں پولیس نے 4 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ لوگ وزیر داخلہ امت شاہ کےنام پر فرضی ٹوئٹ پھیلا رہے تھے۔ موصولہ اطلاعات کےمطابق احمد آباد کرائم برانچ نے 4 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان چاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت کے بارے میں فرضی پوسٹ کو وائرل کیا۔ پوسٹ وائرل کرنے والے دو ملزم احمد آباد کے ہیں جبکہ دو ملزم بھاونگر کے ہیں۔