Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 2, 2020

جونپور۔۔ضلع ‏کے ‏سبھی ‏پراٸیویٹ ‏اسپتال/کلنک ‏/نرسنگ ‏ہوم ‏بند ‏رکھنے ‏کا ‏سی ‏ایم ‏او ‏کا ‏فرمان ‏۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢مٸی ٢٠٢٠۔/نماٸندہ۔
==============================
جونپور سی ایم او رام جی پانڈے نے ہدایت جاری کی ہے کہ ضلع میں کورونا واٸرس کے پھیلاٶ کے مد نظر ضلع کے سبھی پراٸیویٹ اسپتال /کلنک / نرسنگ ہوم اگلے ہدایت نامہ جاری ہونے تک بند رہیں گے۔۔کسی بھی پیتھی سے تعلق رکھنے والا کوٸی بھی ڈاکٹر اپنی کلنک نہیں کھول سکے گا اور نہ ہی ڈاٸگنوسٹک سینٹر کھلیں گے۔
شاہگنج گورمنٹ جنرل اسپتال میں ہوٸی ایک میٹنگ میں جونپور محکمہ صحت  کے ڈی آٸی او  ڈاکٹر راجندر سنگھ نے جانکاری دی۔میٹنگ میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن اور نیشنل انٹگریٹیڈ میڈیکل ایسوسی سی ایشن کے عہدیداران و ممبران کی موجودگی میں ڈی آٸی او  نے بتایا کہ ابھی دوسری ریاستوں سے جو لوگ سرکاری سطح پر لاٸے جا رہے ہیں ان کے ذریعہ کورونا بیماری کے پھیلنے کے خدشہ کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
واضح ہو کہ ضلع جونپور یلو زون میں ہے۔یہاں پر ٢٩ اپریل کے بعد کوٸی نیا  کیس نہیں سامنے آیا ۔پہلے اور دوسرے دور میں سبھی اسپتال کھلے تھے۔کچھ اسپتالوں نے خود سے ہی اپنی او پی ڈی بند کر رکھی تھی اور محدود پیمانے پر کام کر رہے تھے۔کچھ نے مکمل بند کردیا تھا۔ایسے لوگوں کو انتظامیہ کیطرف سے نوٹس جاری کی گٸی تھی کہ اسپتال کھول کر رکھیں ورنہ کارواٸی ہوگی۔اب لاکڈاٶن کے تیسرےمرحلے سے ایک روز قبل مکمل طور پر اسپتال کی خدمات کو بند کردینا لوگوں کی سمجھ سے پرے ہے۔
اسی کے ساتھ شہر جونپور میں پانچ پراٸیویٹ اسپتالوں کی نشان دہی کی گٸی ہے جو کہ کھلے رہیں گے۔بتایا جارہا ہےکہ یہ اسپتال باقاعدہ طور پر تیار کٸے گٸے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ علاج کریں گے۔ان میں سے 
١۔۔ایشا ہاسپٹل۔۔جونپور۔
٢۔۔۔کنور داستان سیوا شرم اسپتال پنچ ہٹیا 
٣۔۔۔شریف سہاٸے بال چکتسالیہ۔۔(بچوں کا اسپتال).
٤۔۔۔
کرشنا ہارٹ کلنک۔۔۔جے سیز روڈ ۔
٥۔۔۔سنیتا اسپتال نٸٕ گنج۔
واضح ہو کہ یہ سبھی اسپتال شہر جونپور میں واقع ہیں ۔ابھی تک قصبات ، دیہی علاقوں میں کسی اسپتال کو اجازت نہیں دی گٸی ہے۔

میٹنگ میں ڈاکٹر ایس ایل گپتا، ڈاکٹر شرف الدین اعظمی ، ڈاکٹر جاوید احمد ، ڈاکٹر محفوظ عالم ، ، ڈاکٹر سدھا کر مشرا ، ڈاکٹر جے پی سیٹھ، ڈاکٹر درگیش تیواری، ڈاکٹر فیروز عالم  کے علاوہ دیگر ڈاکٹرس اور سرکاری اسپتال کا عملہ موجود رہے۔