Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 19, 2020

سابق ‏ممبر ‏پارلیمنٹ ‏جونپور۔۔دھننجٸے ‏سنگھ ‏کی ‏گرفتاری ‏کیس ‏میں ‏پھر ‏نیا ‏موڑ۔۔۔پولیس ‏نے ‏کہا ‏کوٸی ‏تحریر ‏کسی ‏نے ‏نہیں ‏دیا ‏ہے۔

جون پور۔۔صداٸے وقت / 19 مٸی 2020 (نماٸندہ)۔
=============================
سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کے خلاف قتل کے ارادے سے یرغمال بناکر رنگداری مانگنے کے معاملے میں گزشتہ روز متاثر پروجیکٹ مینیجر کے زریعے عدالت میں حلف نامہ دینے کے بعد دوبارہ نیا موڑ آگیا ہے۔پروجیکٹ مینیجر کے پیچھے ہٹنے کے بعد اب پولیس ہی کھل کر سامنے آگئی ہے اور بتایا کہ پروجیکٹ مینیجر نے معاملے میں ابھی تک کوئی تحریر ہی پولیس کو نہیں دی ہے۔ایس پی سٹی نے بتایا کہ پورے معاملے میں سابق ممبر پارلیمنٹ اور ان کے ساتھی کے خلاف زبانی بیان اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کاروائی کی گئی ہے۔ایس پی سٹی کے اس بیان سے ضلع کی سیاست میں سرگرمیاں بڑھ گئی ہے۔
واضح ہو کہ گزشتہ10مئی کو لائن بازار پولیس نے شہر کے پچہٹیاں میں چل رہے سیوریز ٹریٹ مینٹ پلانٹ کی تعمیر کے پروجیکٹ مینیجر ابھینو سنگھل کے قتل کے ارادے سے اغوا کر رنگداری مانگنے کے معاملے میں سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ اور ان کے ساتھی وکرم سنگھ کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے دیر شب دبش دیکر گھر سے دھننجے سنگھ اور وکرم سنگھ کو گرفتارکر عدالت میں حاضر کیا جہاں سے عدالت نے 14روز کی عدالتی تحویل میں دونوں کو جیل بھیج دیا۔دھننجے سنگھ کے جیل جانے کے کچھ ہی روز بعد پروجیکٹ مینیجر ابھینو سنگھل اپنے بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے سی جے ایم عدالت میں گزشتہ روز حلف نامہ دیکر مقدمہ نہ چلانے کی درخواست کی تھی لیکن متاثر کے پیچھے ہٹتے ہی پولیس معاملے میں کھل کر سامنے آگئی اور دیر شام ایس پی سٹی ڈاکٹر سنجے کمار نے بتایاکہ پروجیکٹ مینیجر ابھینو سنگھل کی جانب سے پولیس کو ابھی تک کوئی تحریر نہیں دی گئی ہے۔متاثر کے بیان اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کاروائی کیا ہے۔حالانکہ دھننجے سنگھ نے جیل جاتے وقت پورے معاملے میں وزیر مملکت گریش چندر یادو پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے معاملے میں سازش کرپھنسانے کا الزام لگایا ہے۔