Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 9, 2020

جونپور۔۔تیندوا ‏کی ‏گاٶں ‏میں ‏دستک ‏سے ‏عوام ‏میں ‏خوف۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت (نماٸندہ)۔٩ مٸی ٢٠٢٠
==============================

لاک ڈاؤن کے دوران جنگل سے نکل کر شکاری جانوروں کا آبادی والے علاقوں میں آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔معاملہ مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے بیلواں روڈ واقع صراف کے مکان کے پیچھے کا ہے جہاں دیر شب تندواں کی دستک سے لوگ دہشت میں آگئے ہیں۔سی سی ٹی وی میں تندواں دیوار پر چڑھنے کی کوشش کرتا ہوا نظر آنے کے بعد سہمے ہوئے لوگوں نے اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگل کی ٹیم کے ساتھ پولیس نے دیر شب سے ہی تندواں کی تلاش شروع کیا لیکن ابھی تک وہ آزاد بتایا جا رہا ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ روڈ پر واقع صراف کے گھر کے پیچھے کی دیوار پر جنگلی جانور تندواں چڑھنے کی کوشش کررہا تھا جس کو کیمرے میں دیکھتے ہی کنبہ کے لوگ سہم گئے اور اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے سی سی ٹی وی دیکھا تو محکمہ جنگل کی ٹیم کو بلایا اور تلاشی مہم شروع کرائی گئی۔ہفتہ کی دوپہر تک علاقہ میں چلی تلاشی مہم کے دوران ٹیم تندوا کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ادھر شہری علاقہ میں تندوا کے آنے سے لوگ خوف میں ہے۔