Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 1, 2020

راجیہ سبھاکی باقی 18 سیٹوں کے لئے 19جو ن کو انتخابات ہوں گے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / یکم جون 2020.
خبر رساں ایگینسی یو این آٸی کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ 25فروری کو 17ریاستوں کی 55سیٹوں کے لئے دو سالہ ضمنی انتخابات کا اعلان کیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ الیکشن نہیں ہوسکے تھے جب دوبارہ الیکشن کا اعلان کیا گیا تو گزشتہ دنوں دس ریاستوں کی 37سیٹوں پر امیدواروں کو بلامقابلہ فاتح اعلان کیا گیا تھا۔
کمیشن نے اب آندھراپردیش کی چار، مدھیہ پردیش کی تین، جھارکھنڈ کی دو، میگھالیہ کی ایک، راجستھان کی تین، گجرات کی چار اور منی پور کی ایک سیٹ کے لئے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔
صبح نوبجے سے شام چار بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی بھی 19جون کو شام پانچ بجے شروع ہوجائے گی۔ انتخابات کا عمل 22جون سے پہلے ختم ہوگا۔