Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 1, 2020

مہاراشٹر، گجرات میں تین جون تک سمندری طوفان دستک دے سکتا ہے۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع /یکم جون ٢٠٢٠۔
==============================
بحیرہ عرب اور لکش دیپ کے اوپر کم دباو کا علاقہ بننے کی وجہ سے سمندری طوفان کے اٹھنے اور اس کے تین جون تک مہاراشٹر اور گجرات کے ساحلی علاقوں میں دستک دینے کا اندیشہ ہے۔
ہندستانی محکمہ موسمیات محکمہ (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ صبح جنوب۔ مشرق او ر مشرق۔ وسطی بحیر سمندر او رلکش دیپ کے اوپر کم دباو کا علاقہ بن گیا ہے اور اس کی وجہ سے سمندری طوفان کے اٹھنے کا اندیشہ ہے۔ بحیر ہ عرب اور لکشدیپ کے اوپر کم دباو کا علاقہ بننے کی وجہ سے اتوار کو کونکن اور گوا میں درمیانہ سے لیکر تیز بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے 31مئی اور یکم جون کو لکش دیپ، کیرالہ او ر ساحلی کرناٹک کے بیشتر مقامات پر درمیانی سطح سے لیکر تیز بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 31مئی کو جنوبی کونکن اور گوا میں کچھ مقامات پر ہلکی اور کچھ مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔ دو اور تین جون کو بھی کونکن اور گوا کے کچھ مقامات پر ہلکی اور کچھ مقامات پر تیز بارش ہونے کا اندیشہ ہے.
وزیر داخلہ امت شاہ نے حالات سے نپٹنے کے لٸۓ گجرات و مہاراشٹر کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی اور حالات پر سختی سے نگاہ رکھنے کی ہدایت دی۔