Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 26, 2020

کوڈ ‏19..یکم ‏جولاٸی ‏سے ‏نہیں ‏کھلیں ‏گے ‏دہلی ‏کے ‏اسکول۔۔۔۔۔وزیر ‏تعلیم ‏منیش ‏شیسودیا ‏کا ‏اعلان۔


دہلی سرکار کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اعلان کیا ہے کہ اب 31 جولائی تک دہلی کے سبھی اسکولوں کو بند رکھا جائے گا ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٦ جون ٢٠٢٠۔
==============================
راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر دہلی حکومت نے یکم جولائی سے اسکولوں کو نہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دہلی سرکار کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اعلان کیا ہے کہ اب 31 جولائی تک دہلی کے سبھی اسکولوں کو بند رکھا جائے گا ۔

خیال رہے کہ کزی حکومت کے ذریعہ سپریم کورٹ میں حلف نامہ پیش کرنے کے بعد اب سی بی ایس ای نے بورڈ امتحانات کو لے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دسویں اور بارہویں کے یکم جولائی سے پندرہ جولائی تک ہونے والے امتحانات کو ملتوی رکھا جائے گا ۔ ساتھ ہی منسوخ ہوئے امتحانات میں طلبہ کے اسسمینٹ مقررہ اسسمینٹ طریقہ کار کے تحت ہی کیا جائے گا ۔