Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 26, 2020

اسامہ ‏بن ‏لادین ‏کو ‏شہید ‏کہنے ‏پر ‏پاکستانی ‏کے ‏وزیر ‏اعظم ‏عمران ‏خان ‏کو ‏حزب ‏مخالف ‏نے ‏لتاڑا۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے بھی ایک بیان جاری کرکے عمران کو 'قومی سلامتی کے لئے خطرہ' قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن کو شہید کہہ دینے سے عمران خان قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔

اسلام آباد: /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٦ جون ٢٠٢٠۔
==============================
پاکستان مسلم لیک نون کے سنئیر لیڈرخواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی اس تقریر کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جس میں عمران خان نے مقتول القاعدہ لیڈر اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کو پاکستان کی سرزمین پرلانے والا اسامہ بن لادن ایک دہشت گرد تھا اور وزیراعظم عمران خان اسے شہید کہتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے بھی ایک بیان جاری کرکے عمران کو 'قومی سلامتی کے لئے خطرہ' قرار دیا اور کہا کہ اسامہ بن لادن کو شہید کہہ دینے سے عمران خان قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسامہ بن لادن کو شہید کہا جارہا ہے تو پھر ان عام شہریوں اور ہماری مسلح افواج کے ممبروں کی کیا حیثیت ہے، جنہوں نے القاعدہ کے حملوں میں شہید ہوئے۔
پاکستان مسلم لیک نون کے سنئیر لیڈرخواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی اس تقریر کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستان مسلم لیک نون کے سنئیر لیڈرخواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی اس تقریر کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ 'القاعدہ کے حملوں میں ہزاروں شہری اور نوجوان شہید ہوئے۔ آخر عمران خان نئی نسل کو کیا تاثر دینا چاہتے ہیں'۔ پی پی پی لیڈر نے مزید کہا کہ 'آج عمران خان نے خود کو پارلیمنٹ میں 'طالبان خان' ثابت کر دیا’۔ دونوں کے مابین ہونے والی ملاقاتوں سے ہی عمران خان-طالبان کا گٹھ جوڑ واضح ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے طالبان سے پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ مئی 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکہ کی اسپیشل فورسز نے کارروائی کر کے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا تھا۔