Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 26, 2020

اہندوستان ‏پر ‏چین ‏کے ‏خطرے ‏کے ‏پیش ‏نظر ‏یوروپ ‏سے ‏نکال ‏رہے ‏ہیں ‏فوج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکہ ‏کا ‏بڑا ‏بیان۔


امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ وہ یوروپ سے اپنی فوج اس لئے ہٹا رہے ہیں کیونکہ ہندستان اور کچھ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں پر چین کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

نیویارک۔ /صداٸے وقت / ذراٸع ( نیوز 18 اردو ).٢٦ جون ٢٠٢٠
==============================
ہندستان اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (LAC)  پر تعطل مسلسل جاری ہے۔ دونوں فریق بات چیت کے ذریعہ اسے سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ اس بیچ امریکہ نے ہندستان اور چین کے درمیان جاری کشیدگی پر بڑا بیان دیا ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو (Mike Pompeo) نے کہا ہے کہ وہ یوروپ سے اپنی فوج اس لئے ہٹا رہے ہیں کیونکہ ہندستان اور کچھ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں پر چین کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
وزیر خارجہ مائک پومپیو سے پوچھا گیا کہ آخر کیوں امریکہ جرمنی سے اپنی فوج ہٹا رہا ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’ یہ سارے فیصلے چین کی حرکتوں کی وجہ سے لئے گئے ہیں۔ ہندستان پر چین کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ویتنام، انڈونیشیا، ملیشیا، فلپین اور ساوتھ چائنا سی پر بھی خطرہ ہے۔ امریکہ یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ہم چین کو صحیح جواب دے سکیں۔
مائک پومپیو نے اس کے علاوہ گلوان وادی میں ہندستان اور چین کے درمیان ہوئے پرتشدد جھڑپ پر بھی بات چیت کی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوروپی یونین سے چین کو لے کر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بتا دیں کہ جرمنی سے فوج واپس بلائے جانے کو لے کر یوروپی یونین نے ناراضگی جتائی تھی۔ انہوں نے بعد میں یہ بھی کہا کہ چینی کمپنیوں کے خلاف دنیا کو متحد کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ دراصل، کووڈ۔ 19 وبا سے بیجنگ نے اسٹریٹجک اور معاشی طور پر فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔