Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 16, 2020

مشرقی لداخ کے گلوان وادی میں چین کے ساتھ پُرتشدد جھڑپ میں کم ازکم 20 جوان مارے گئے ہیں۔ ‏چین ‏کے ‏بھی ‏43 ‏جوان ‏ہلاک ‏

نئی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع /16 جون 2020.
============================
 مشرقی لداخ کے گلوان وادی میں چین کے ساتھ پُرتشدد جھڑپ میں کم ازکم 20 جوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ چین کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔  سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ 
ہلے کی اطلاع کے مطابق ایک فوجی افسر سمیت تین فوجی اہلکار شہید ہوٸے تھے۔اور 40 کے قریب زخمی تھے۔۔زخمیوں میں سے 17 فوجی جوان کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد ٢٠ ہوگٸی ہے۔
اس سے قبل ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس سے پہلے اعلیٰ سطح پر جو اتفاق رائے ہوا تھا، اگر چین نے سنجیدگی سے اس پر عمل کیا ہوتا تو دونوں فریق کی طرف سے جو نقصان ہوا ہے، اس سے بچا جا سکتا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ ’بارڈر مینجمنٹ پر ذمہ دارانہ نظریہ ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان کا واضح طور پر ماننا ہے کہ ہماری تمام سرگرمیاں ہمیشہ ایل اے سی (حقیقی کنٹرول لائن) کے ہندوستانی حصے کی طرف ہوئی ہیں۔ ہم چین سے بھی ایسی ہی امید کرتے ہیں’۔
اس سے قبل وزارت خارجہ  کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے۔ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہندوستان اور چین کے سینئر کمانڈروں کے درمیان 6 جون کو میٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد گراونڈ سطح پر کمانڈروں کے درمیان کئی میٹنگیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سب بات چیت کے درمیان ہمیں امید تھی کہ سب اچھا ہوگا۔