Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 16, 2020

بھدیٹھی ‏معاملہ۔۔سماجوادی ‏پارٹی ‏کے ‏رہنما ‏جاوید ‏صدیقی ‏سمیت ‏37 ‏افراد ‏پر ‏کی ‏گٸی ‏گینگیسٹر ‏کی ‏کاررواٸی۔۔مزید ‏دو ‏افراد ‏گرفتار ‏

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت/ذراٸع /16 جون 2020.
==============================
  ریاست کے دارالحکومت تک میں ہلچل پیدا کرنے والے مشہور بھدیٹھی کانڈ میں ، پولیس نے دو اور  ملزم کو گرفتار کیا ،جن پر 5  پانچ ہزار کے انعام  کا اعلان کیاگیا تھا۔ اس طرح اب تک 40 ملزم گرفتار  ہوچکے ہیں۔  منگل کو پہلے سے ہی گرفتار کیے گئے 37 ملزمان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔  ان میں ایس پی رہنما جاوید صدیقی اور اس کے دو بھائی شامل ہیں۔
  واضح ہو کہ سپرنٹنڈنٹ پولیس اشوک کمار نے جمعہ کے روز مفرور 17 ملزمان  پر پانچ ہزارروپے  کا اعلان کیا تھا۔  ان میں سے دو بھائیوں صدام اور تابش کو منگل کے روز پولیس تھانہ انچارج انسپکٹر سدھیر کمار آریہ نے اہنے ہمراہی کے ساتھ بھدیٹھی گاؤں میں تیرایے سے گرفتار کیا گیا تھا۔  اس طرح سے ، پولیس نے 40 اشتہاریوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔  دیگر ملزمان کی پولیس ابھی بھی تلاش کر رہی ہے۔  انچارج تھانہ انچارج نے بتایا کہ دوسرے ملزمان کی تلاش زور و شور سے کی جارہی ہے۔  ان میں سے 37 ملزمان جنہیں قبل ازیں گرفتار کیا گیا تھا ، ان پر منگل کے روز گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔  
مذکورہ گاؤں میں ، گزشتہ دنوں  ، بچوں میں بکریوں اور بھینسوں کے چرنے پر تنازعہ کے بعد ، اس معاملے کو اس وقت ختم کردیا گیا تھا۔مگر گاٶں کے کچھ شرارت پسند لوگوں کی حرکتوں سے معمولی جھگڑے نے فساد کی شکل اختیار کر لی۔