Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 12, 2020

ہندوستان میں نہیں تھم رہی کورونا کی رفتار، پچھلے 24 گھنٹوں میں تقریباً 11 ہزار نئے معاملے، 396 لوگوں کی موت.

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 10956 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد 2.98 لاکھ ہوگئی ہے.

نئی دہلی۔ / صداٸے وقت /ذراٸع / ١٢ جون ٢٠٢٠۔
==============================
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 10956 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد 2.988 لاکھ ہوگئی ہے اور ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے سب سے زیادہ 396 لوگوں کی موت ہوئی ہیں، جس سے اموات کی تعداد 8498 ہوگئی ہے۔ ہندوستان متاثرین کے معاملے میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑکر دنیا میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان میں جہاں 2.98 لاکھ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں وہیں برطانیہ میں 2.92 لاکھ لوگ اس کی زد میں ہیں لیکن برطانیہ میں اموات کی تعداد ہندوستان کے مقابلے تقریباً 5 گنا زیادہ ہے۔ ہندوستان میں اب تک جہاں اس وبا سے 8498 لوگوں کی موت ہوئی ہے وہیں برطانیہ میں کووڈ۔ 19 سے 41364 لوگوں کو موت ہوچکی ہیں
صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10956 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 297535 ہوگئی ہے۔ اس دوران 396 لوگوں کی موت سے اموات کی تعداد 8498 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 141842 سرگرم معاملے ہیں، جبکہ 147195 لوگ اس سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے مقام پر ہے، جہاں اس وبا سے اب تک 2023385 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 113818 لوگوں کی اموات ہوچکی ہین۔ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں اس کے بعد برازیل (8.03 لاکھ) اور روس (5.02 لاکھ) ہے۔ چوتھے مقام پر ہندوستان (2.98 لاکھ) ، پانچویں مقام پر اسپین (2.43 لاکھ) اور چھٹے مقام پر اٹلی (2.36 لاکھ) ہے۔