ملک کی آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بغیر سبسڈی والے ایل پی جی رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔
نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع / یکم جون 2020.
============================
: کورونا وائرس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جاری لاک ڈاون 5.0 میں عام آدمی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ملک کی آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں (HPCL,BPCL, IOC) نے بغیر سبسڈی والے ایل پی جی رسوئی گیس سلینڈر (LPG Gas Cylinder) کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ 14.2 کلو گرام والے غیر سبسڈائز ایل پی جی سلینڈر کی قیمت دہلی میں 11.50 روپئے فی سلینڈر مہنگا ہوگیا۔ اب نئی قیمتیں بڑھ کر 593 روپئے پر آگئی ہے۔ وہیں 19 کلو گرام والے سلینڈر کی قیمت 110 روپئے کے اضافے کے ساتھ 1139.50 روپئے ہوگیا ہے۔