Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 6, 2020

5 رپانچ روز ‏قبل ‏کرکٹ ‏میچ ‏کے ‏دوران ‏ہوٸے ‏تنازعہ ‏کے ‏نتیجہ ‏میں ‏ہوٸی ‏مارپیٹ ‏میں ‏شدید ‏طور ‏پر ‏زخمی ‏نوجوان ‏کی ‏دوران ‏علاج ‏موت۔

جون پور ..اتر پردیش /صداٸے وقت /٦ جون ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
==============================
کھٹہن تھانہ حلقہ کے پلکچھا گاؤں میں کرکٹ میچ کھیلنے کے دوران ہوئے تنازعہ پرپانچ روز قبل ہوئے حملے میں شدید زخمی ہوئے نوجوان کی ہفتہ کے روز موت ہو گئی۔وارانسی میں علاج کے دوران نوجوان کی موت کی خبر ملتے ہی لواحقین سمیت دیہی مشتعل ہو گئے اور ملزمان کے خلاف فوراً کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے الہ آباد۔شاہ گنج شاہراہ پر جام لگا دیا۔جام کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے چار ملزمان کو حراست میں لیکر مشتعل ہجوم کو سمجھا کر جام کو ختم کرایا۔

واضح ہو کہ مذکورہ گاؤں ک رہنے والے منیش گپتا 17ولد اچھے لال کا بغل کی بستی کے نوجوانوں سے کرکٹ میچ کھیلنے کے دوران کہا سنی کے بعد معمولی مارپیٹ ہوئی تھی جس کو لیکر دونوں بستی میں رنجش چل رہی تھی۔گزشتہ بدھ کے روز منیش سائیکل سے کھٹہن بازار سامان کی خریداری کرنے گیا تھا جہاں سے واپس لوٹتے وقت ملزمان نے اسے پکڑ کر بری طریقے سے پٹائی کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔زخمی حالت میں اہل خانہ نے نوجوان کو علاج کیلئے وارانسی کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا تھا جہاں ہفتہ کی صبح علاج کے دوران موت ہو گئی۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لواحقین سمیت بستی کے لوگ مشتعل ہو کر شاہراہ پر آگئے اور جام لگاتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی کی مانگ کرنے لگے۔شاہراہ پر جام کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے کافی مشقت کے بعد چاروں ملزمان کو حراست میں لیکر جام کو ختم کرایا۔