Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 6, 2020

ضلع ‏میں ‏اب ‏تک ‏ڈھاٸی ‏لاکھ ‏مہاجر ‏مزدور ‏دوسرے ‏شہروں ‏سے ‏آچکے ‏ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈی ‏ایم ‏جونپور۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٦ جون ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
==============================

 ضلع کلکٹر دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ٹرین،بس اور دیگر انتظام سے اب تک ضلع میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ مہاجر آچکے ہیں۔ ان میں سے بیشتر مہاراشٹر، ممبئی اور گجرات سے آئے ہیں، جہاں کورونا وائرس کا انفیکشن سب سے زیادہ پھیلا ہوا ہے۔ ضلع آنے والے لوگوں کے نمونے لینے پر اب تک 248 مثبت رپورٹ آچکی ہے جس میں ممبئی سے آئے 220 مہاجرد شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مہاجر مزدور گاؤں میں ہوم کوارنٹین میں ہیں، ایسے افراد جنہوں نے ابھی تک 21 دن تک کوارنٹین مدت مکمل نہیں کیا ہے، انہیں اپنے گھر میں 21 دن کی گھریلو کوارنٹین مکمل کرنا ہوگا۔ اگر کسی مہاجر مزدور کو کوارنٹین مدت کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو فوری طور پر اپنے آشا اور پردھان کے ذریعہ اسپتال کو آگاہ کریں تاکہ ان کا علاج اسپتال میں ہوسکے۔
انھوں نے تمام ایس ڈی ایم،سی او، بلاک ڈویلپمنٹ افسر اور تھانہ انچارج،انسپکٹر سے توقع کیا ہے کہ وہ ہر روز5-5 گاؤں کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ جو بھی شخص 21 دن تک گھر میں کوارنٹین مدت پورا نہیں کررہا ہے انھیں قواعد پر عمل کرائیں،ایسا نہ کرنے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ انھوں نے کسی بھی آشا اور پردھان کے ذریعہ کسی شخص کے خلاف معلومات دینے پر انچارج پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔انھوں نے سی ڈی او کو ہدایت دیا کہ کنٹرول روم کے توسط سے ہر ایک افسر سے معلومات حاصل کر روزانہ کی جائزہ میٹنگ میں کارواہی کی رپورٹ پیش کریں۔