Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 23, 2020

دھننجٸے ‏سنگھ ‏کی ‏ضمانت ‏عرضی ‏پر ‏ہاٸیکورٹ ‏میں ‏فیصلہ ‏7 ‏جولاٸی ‏کو۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /٢٣ جون ٢٠٢٠ ۔
==============================
اغوا اور رنگداری معاملے میں ضلع جیل میں قید سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کو ابھی جیل میں کچھ دن اور گزارنا ہوگا۔ان کی ضمانت رٹ پر منگل کے روز ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں فاضل جج نے ضمانت پر فیصلہ دینے کیلئے آئندہ 7جولائی کی تاریخ مقرر کیا ہے۔ 
واضح ہو کہ شہر کے پچہٹیا میں تعمیر ہو رہے سیور ٹریٹ منٹ پلانٹ کے پروجیکٹ مینیجر ابھینو سنگھل نے لائن بازار تھانے میں سابق ممبر پارلیمنٹ پر اغوا کر رنگداری مانگنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولیس نے دھننجے سنگھ کو ان کی رہائش سے گرفتارکر سی جے ایم کورٹ میں پیش کیا،سی جے ایم نے انھیں عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ضلع سیشن کورٹ کی عدالت میں ضمانت عرضی دائر کی گئی جسے جج نے خارج کر دیا جس کے بعد ہائی کورٹ میں ضمانت کیلئے عرضی داخل کی گئی جس میں عدالت نے آئندہ 7جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔