Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 19, 2020

عام ‏آدمی ‏پارٹی ‏(عاپ) ‏جونپور ‏۔و ‏محمد ‏حسن ‏کالج ‏میں ‏چین ‏کے ‏خلاف ‏شدید ‏احتجاج۔

جون پور...اتر پردیش /صداٸے وقت / 19 جون 2020 (نماٸندہ)۔
==============================
مشرقی لداخ کی گلان وادی میں ہندوستانی فوجیوں پر حملہ کرتے ہوئے چینی فوجیوں کے زریعے ہندوستان کے 20 فوجی شہید وں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے اسے چین کی گھناؤنی اور قائرانہ حرکت بتایا۔
پارٹی کارکنوں نے شہر کے پچہٹیا واقع کیراکت تراہے پرچین کا علامتی پتلا نذر آتش کر نعرے بازی کی۔پارٹی کی شہر شمالی صدرڈاکٹر دیواکر موریہ کہا کہ مرکزی حکومت کو عوامی جذبات کو سمجھنا چاہئے، چین کبھی بھی ہمارا دوست نہیں بن سکتا۔ پورا ملک ناراض ہے، چینی سامان کا بائیکاٹ کر رہا ہے، لیکن ہم سب کو شرم آتی ہے کہ مودی حکومت نے چین کی مدد سے تعمیر کردہ آئرن مین سردار بلبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ تعمیر کرایا۔ حکومت کو چین کو اسی زبان میں جواب دینا چاہئے۔ شہر جنوبی صدر بنٹی آگرہری نے کہا کہ ہندوستان کے عوام چین سے تیار کردہ سامان کا بائیکاٹ کریں۔

ضلع نائب صدر امرناتھ یادو نے کہا کہ ہندوستانی حکومت چین کے خلاف فوجی کارروائی کرے۔ کارکنوں نے چین کا پتلا تذر آتش کرتے ہوئے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر راکیش یادو، سجیت موریہ، گپو موریہ، نیاز شاہ، سنتوش یادو،پردیومن نشاد، تیج بہادر وغیرہ موجودہ رہے۔
اسی سلسلے میں محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج میں این ایس ایس کے تحت گلان وادی میں شہید فوجیوں کے اعزاز میں کالج کے آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے کہا کہ جس بہادری سے ہندوستانی فوج نے گلان میں چینی فوجیوں سے جدوجہد کی، ہم ہندوستان کے  فوج کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں

۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کی فوج اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے آگے آئیں گے اور ملک کو نئی موثر ہتھیاروں سے لیس کرکے اس سطح تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ فوج کے حوصلے سے ملک اور مضبوط فوج ہر دشمن کو بھرپور جواب دینے کے لئے کام کرے گی۔ شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیگی۔ضلع نوڈل افسر ڈاکٹر اجے وکرم سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی فوج جنگی مہارت اور جرات کے معاملات میں چینی فوج سے بہت آگے ہے اور یہاں تک کہ اگر کسی بھی صورتحال میں جنگ ہوتی ہے تو مساوات کی جدوجہد ہوگی اور شاید تائیوان، تبت، ہانگ کانگ کی آزادی بھی اسی جدوجہد کا نتیجہ ہوگی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنتوش پانڈے، ڈاکٹر قمر الدین شیخ، اودھیش موریہ، ڈاکٹر ادے پرکاش سنگھ، راج موہن استھانا، انوراگ سنگھ، ستیم موریہ، احمد عباس خان، انل کمار، محمد یوسف، عامر حمید وغیرہ موجود رہے۔