Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 2, 2020

منوج تیواری کو دہلی بی جے پی صدر سے ہٹا دیا گیا، آدیش گپتا کو ملی پارٹی کی کمان.

آدیش کمار گپتا شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر رہے ہیں۔ اس وقت وہ پٹیل نگر کارپوریشن وارڈ سے کونسلر ہیں۔ آدیش گپتا پارٹی کے پرانے لیڈر ہیں اور وہ کورونا معاملے میں بہت سرگرم رہے ہیں۔

نئی دہلی: صداٸے وقت /ذراٸع /٢ جون ٢٠٢٠۔
=============================
کورونا بحران کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی پردیش صدر سے منوج تیواری کو ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ اب آدیش کمار گپتا دہلی بی جے پی کے صدر ہوں گے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آج تنظیم میں اس ردوبدل کی اطلاع دی۔ پارٹی کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ آدیش کمار گپتا کو دہلی بی جے پی کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ تقرری فوری اثر سے نافذ ہوگی۔ آدیش کمار گپتا شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر رہے ہیں۔ اس وقت وہ پٹیل نگر کارپوریشن وارڈ سے کونسلر ہیں۔
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی طرف سے دی گئی اطلاعات کے مطابق آج پارٹی تنظیم میں دو بڑے پھیر بدل کئے گئے ہیں۔ دہلی اور چھتیس گڑھ کے ریاستی صدور کی تبدیلی کی گئی ہے۔ دہلی میں جہاں منوج تیواری کو ہٹا کر آدیش کمار گپتا کو نئی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہیں چھتیس گڑھ میں وشنو دیو سائے کو صدر عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
منوج تیواری کی جگہ دہلی بی جے پی صدر کا عہدہ سنبھالنے والے آدیش کمار گپتا پارٹی کے پرانے لیڈر رہے ہیں۔ وہ شمال مشرقی میونسپل کارپوریشن کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔ موجودہ وقت میں پٹیل نگر سے کونسلر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دہلی شیلٹر امپرومنٹ بورڈ کے بھی ممبر ہیں۔ کورونا وائرس سے جنگ کے دوران دہلی میں آدیش کمار گپتا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہے ہیں۔ ضرورتمند لوگوں کو کھانا پہنچانے یا دیگر تعاون کے لئے وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔ حال ہی میں کورونا متاثر متاثر مریضوں کے علاج کو لے کر بھی انہوں نے کیجریوال حکومت کے اوپر سوال اٹھایا تھا۔ دہلی میں کورونا متاثرین کا سرکاری اسپتالوں میں علاج نہ ہونے اور پرائیویٹ اسپتالوں میں زیادہ پیسےلے کر علاج کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کا ایک ویڈیو بھی ابھی حال ہی میں آیا تھا۔