Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 2, 2020

بلریا ‏گنج ‏معاملہ۔۔17 ‏سالہ سلمان کی ‏ضمانت ‏منظور۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٢ جون ٢٠٢٠۔
==============================
بلریاگنج میں این پی آر ، این آرسی کو لیکر خواتین کے مظاہرہ کو اعظم گڑھ پولیس نے بے شرمی کیساتھ بزور طاقت ختم کرا دیا اور ١٩ بے گناہ مسلمانوں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔اس پولیس ایکشن میں پولیس و انتظامیہ کیساتھ ہر وقت موجود معروف عالم دین و راشٹریہ علمإ کونسل کے قومی جنرل سکریٹر مولانا طاہر مدنی کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔۔ابھی چند روز قبل مولانا کی ضمانت منظور ہوٸی اور وہ جیل سے باہر آگٸے ہیں۔ان ١٩ افراد میں سے اب سب سے کم عمر 
سلمان ذوالفقار عمر ١٧ سال جس کی گرفتاری بلریاگنج پولیس ایکشن کے بعد مولانا طاھر مدنی صاحب کے ساتھ پانچ فروری کو ہوئی تھی، آج ہائی کورٹ سے اس کی ضمانت منظور ہوگئی. پولیس نے انڈر ایج بچوں کو بھی نہیں بخشا تھا اور ایک جھوٹی ایف آئی آر کے نتیجے میں انیس دفعات لگادی گئی تھیں جن میں متعدد سنگین تھیں.

 سترہ مارچ کو سب کی ضمانت ضلع جج نے خارج کر دی تھی. اس کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے ھائی کورٹ میں درخواست داخل کرنا مشکل ہوگیا تھا. جب آن لائن کچھ سہولت ہوئی تو سب پہلے وکلاء نے نے میڈیکل گراؤنڈ پر مولانا طاھر مدنی کی درخواست داخل کی اور الحمد للہ کامیابی ملی اور موصوف اٹھارہ مئی کو جیل سے باہر آگئے اس کے بعد سب سے کم عمر سلمان کی درخواست داخل ہوئی اور اللہ کا شکر ہے اس میں بھی کامیابی حاصل ہوگئی. اب بقیہ لوگوں کی درخواست پروسس میں ہے، ان شاء اللہ بہت جلد تمام بے قصور باہر آجائیں گے. دعاؤں کی ضرورت ہے.