Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 3, 2020

مہاجر ‏مزدوروں ‏کی ‏دیکھ ‏بھال ‏کر ‏رہے ‏لیکھ ‏پال ‏کو ‏ہوا ‏کورونا۔۔۔۔رپورٹ ‏مثبت ‏

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٣ جون ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
ٹرین سے آرہے مہاجروں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ڈیوٹی پر لگائے گئے ایک لیکھ پال کی کورونا مثبت رپورٹ آنے سے ریونیور ملازمین سمیت شہری علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔شہر کے درمیانی علاقہ میں رہائش ہونے کی وجہ سے پورے علاقہ کو پولیس نے سیل کر دیا جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے سینٹائز کا کام شروع کر دیا۔دیر شام آئی رپورٹ میں ڈیوٹی پر لگے لیکھ پال سمیت 25لوگوں کی کورونا مثبت رپورٹ آئی ہے۔اس طرح اب ضلع میں کل 95ایکٹیو مریض زیر علاج ہیں۔

اطلاع کے مطابق شہر کوتوالی حلقہ کے اولندگنج کے رہنے والے منمیت اگرہری صدرتحصیل میں بطور لیکھ پال اپنی خدمت دے رہے ہیں۔ضلع انتظامیہ نے مہاجروں کو لیکر ممبئی،گجرات سے آنے والی ٹرینوں کے مسافروں کی تفصیلات کیلئے ان کی ڈیوٹی لگائی ہوئی تھی۔گزشتہ 30مئی کو کورونا کے مشتبہ اثرات نظر آنے پر ان کے نمونے لیکر ہوم کوارانٹین کرا دیا گیا تھا۔بدھ کے روز آئی رپورٹ میں لیکن سمیت 25لوگوں میں کورونا مثبت پائے جانے پر محکمہ صحت کی ٹیم نے سبھی کوکوارنٹین سے نکال کر علاج کیلئے کورونا کے خصوصی اسپتال میں داخل کرایا۔ادھر شہری علاقہ میں پہلا کورونا متاثر ملنے سے سنسنی پھیل گئی اور صبح ہی پولیس نے علاقہ کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیتے ہوئے سبھی دکانوں کو بند کرادیا۔دوپہر میں محکمہ صحت اور نگر پالیکا کی ٹیم کے زریعے پورے علاقہ میں سینٹائز کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔