Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 3, 2020

ایک ہفتہ قبل ہوٸے آبروریزی و قتل معاملہ میں کانگریسی صدر نےمتاثرہ کنبہ سے کیا ملاقات۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔٣ جون ٢٠٢٠
======================
مفتی گنج کے پسیواں گاؤں میں گزشتہ ہفتے ہوئے اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کے ملزما ن کی گرفتاری نہیں ہونے پرپر بدھ کے روز کانگریس پارٹی کے ضلع صدر فیصل حسن تبریز کی قیادت میں ایک وفد متاثر کنبہ سے ملاقات کر تعزیت پیش کرتے ہوئے ہر ممکن مدد دلانے کی یقین دہانی کرائی۔

مسٹر تبریز نے متاثر کنبہ کے سبھی فرد سے تفصیلی معلومات حاصل کرتے ہوئے کہا کہ خوفناک واردات کو انجام دینے کے بعد بھی ملزمان ابھی تک پولیس کی گرفت دور ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ عناصروں کے سامنے ناکام ثابت ہو چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ واردات سے کچھ روز قبل ملزمان نے متوفیہ کے والد کو فون کر دھمکی دی تھی اس لئے پولیس متاثرہ کنبہ کو تحفظ فراہم کرائیں۔انھوں نے کہا کہ 24گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری نہیں ہونے پر پارٹی تحریک پر پابند ہوگی۔وفد میں وکاس تیواری،دھرمیندر نشاد،ونیت دوبے،سورج دوبے،آزاد قریشی،دیپک کمار شامل رہیں۔