Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 3, 2020

جونپور۔۔۔شیخ نور الحسن میموریل سوساٸٹی کے زیر اہتمام اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ خمینی کی ٣١ ویں برسی کا انعقاد۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت /٣ جون ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
========================
 شیخ نورالحسن میموریل سوسائٹی کے دفتر پر بدھ کے روزآیت اللہ خمینی کی 31 ویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر ادارہ کے سرپرست شیخ حسنین احمد نے ایران میں اسلامی انقلاب لانے والے آیت اللہ خمینی کی شخصیت اور خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے پورے انقلاب کے ذریعے پوری دنیا میں اسلامی ثقافت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا اور اسلام کے انسانی فلاح کے فلسفے کو نافذ کیا اور عالمی امن کی بھی حمایت کی۔ تنظیم کے منیجر علی منظر ڈیزی نے کہا کہ امام خمینی نے ساری زندگی ضعیف، پسماندہ، غریب، مظلوم کے حق اور فلاح کا درس دیا۔ امام خمینی نے مسلمانوں کو ایک عالمی سطح پر متحدہونے کاپیغام دیا۔ شیعہ جامع مسجد کے ترجمان اسلم نقوی نے کہا کہ رہبرانقلا ب امام خمینی وہ عظیم الشان شخصیت ہیں جنہوں نے آج دنیا میں حقیقی اسلام اور شیعہ کو پہچان دلائی۔