Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 3, 2020

نشیلی ‏اشیإ ‏کے ‏ساتھ ‏ایک ‏نوجوان ‏گرفتار۔۔بس ‏اڈوں ‏و ‏ریلوے ‏اسٹیشنوں ‏پر ‏مسافروں ‏کو ‏بناتا ‏تھا ‏شکار ‏

جون پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع۔(نماٸندہ)۔
==============================

لائن بازار تھانہ حلقہ کے گاندھی تراہے کے قریب لاک ڈاؤن میں وقت کی مدت مکمل ہونے پر دکانوں کو بند کراتے وقت پولیس نے مشتبہ حالت میں ایک نوجوان کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے پاس سے 97گرام نشیلی پاؤڈر برآمد کیا۔پولیس کے مطابق پکڑا گیا ملزم بس اور ٹرین میں مسافروں کو کھانے میں نشیلی اشیاء دیکر لوٹنے کے کام میں سرگرم تھا۔
چوکی انچارج سول لائن اسرار احمد خان نے بتایا کہ لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کیلئے مع سپاہیوں کے علاقہ کا گست کر رہے تھے کہ اسی دوران پانی ٹنکی کے قریب ایک نوجوان مشتبہ حالت میں نظر آیا جو پولیس کو دیکھتے ہی نظر بچا کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔شک ہونے پر پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو وہ بھاگنے لگا جس پر پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے گاندھی تراہے کے قریب سے حراست میں لے لیا۔تلاشی کے دوران پولیس نے اس کی جیب سے 97گرام نشیلی اشیاء برآمد کرتے ہوئے تھانے چلے آئے جہاں سختی سے پوچھ گچھ کے دوران اس نے مسافروں کو نشیلی اشیاء دیکر لوٹنے کی بات قبول کی۔ملزم نے اپنا نام روی گری ولد چھوٹے لال گری ساکن قدم رسول حسین آباد دیہات تھانہ لائن بازار بتایا۔پولیس کے مطابق پکڑے گئے ملزم پرتھانے میں 10مقدمے پہلے سے ہی درج ہیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔