Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 3, 2020

شراب ‏کے ‏نشہ ‏میں ‏ایک ‏شخص ‏کی ‏خود ‏کشی۔

جون پور۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت / (نماندہ)۔
==============================

مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے سمبل پور گاؤں میں شراب نوشی کے بعد ایک نوجوان نے درخت سے پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔بدھ کے روز درخت سے لٹکتی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے انل کمار پٹیل37ولد رام جیت پٹیل شراب نوشی کا عادی تھا۔روزانہ شراب نوشی کر گھر آکر تنازعہ کرنے سے اہل خانہ بہت پریشان رہتے تھے۔اہل خانہ کے مطابق گزشتہ دیر شام شراب کے نشے میں گھر آیا اور کھانے کے بعد سونے کیلئے باہر چلا گیا۔بدھ کی صبح کافی دیر تک گھر نہیں پہنچنے پر اہل خانہ نے تلاش شروع کیا تو اس کی لاش کچھ دور تالاب کنارے ایک درخت سے لٹکتی ہوئی ملی۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔والد نے پولیس کو شراب کے نشے کی حالت میں معاشی تنگی سے پریشان ہو کر خودکشی کرنے کی تحریر دیا جس پر پولیس تفتیش کر رہی ہے۔