Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 3, 2020

کوروناوائرس بحران کے دوان شاہین باغ میں پھر مظاہرہ کرنے پہنچیں خواتین، دہلی پولیس الرٹ پر.خواتین ‏کو ‏سمجھا ‏کر ‏واپس ‏بھیجا ‏گیا۔

دہلی پولیس کو ایسا الرٹ ملا ہے۔ لیکن دہلی پولیس الرٹ ملنے کے بعد جب تج کوئی قدم اٹھاتی شاہین باغ  کی کچھ خواتین پھر سے سی اے اے ۔این آرسی  کے خلاف دھرنا شروع کرنے کیلئے پہنچ گئیں۔ پولیس کو اطلاع ملی تو وہ بھی موقع پر آگئی۔

نٸی دہلی / صداٸے وقت /ذراٸع / ٣ جون ٢٠٢٠۔
==============================
کوروناوائرس بحران کے درمیان دہلی میں ایک مرتبہ پھر سے بڑی سطح پر سی اے اے اور این آر سی  کے خلاف مظاہرے شروع ہوسکتے ہیں۔ دہلی پولیس کو ایسا الرٹ ملا ہے۔ لیکن دہلی پولیس الرٹ ملنے کے بعد جب تک کوئی قدم اٹھاتی شاہین باغ  کی کچھ خواتین پھر سے سی اے اے ۔این آرسی  کے خلاف دھرنا شروع کرنے کیلئے پہنچ گئیں۔ پولیس کو اطلاع ملی تو وہ بھی موقع پر آگئی۔
تھوڑی دیر بعد ہی خواتین کو سمجھا۔بجھاکر واپس بھیج دیا گیا۔ وہیں اس الرٹ کے ملتے ہی دہلی کے سبھی اضلاع کے ڈی سی پی کو کہا گیا ہے کہ اپنے۔اپنے ضلع میں قانونی نظام کو لیکر الرٹ رہیں اور فورس کو تعینات رکھیں۔ اسی کے چلتے پیراملٹری فورس کی کچھ کمپنیوں کو دہلی کے کچھ تھانوں میں وکوایا گیا ہے۔
دہلی پولیس  کو جو الرٹ ملا ہے اس کے مطابق نارتھ دہلی کے کچھ علاقوں میں سی سی اے ۔ این آر سی  کے خلاف مظاہرے شروع ہوسکتے ہیں۔ وہی ں ساؤتھ ایسٹ ضلع کے شاہین باغ اور آس۔پاس کے کچھ حساس علاقوں میں بھی فورس تعینات کی گئی ہے۔ یہاں بدھ کی دوپہر کچھ خواتین سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ شروع کرنے کیلئے پہنچی تھیں۔
دہلی کے دوسرے علاقوں میں بھی مظاہرین جمع ہو سکتے ہیں۔ یہ اطلاع بھی پولیس کو ملی ہے۔ کوروناوائرس وبا کے درمیان دہلی کا قانونی نظام نہ بگڑے اس کیلئے دہلی سمیت پیراملٹری فورس کی کچھ کمپنیوں کو الرٹ پر رکھتے ہوئے دہلی کے کچھ تھانوں میں تعینات کیا گیا ہے۔