Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 6, 2020

یوگی حکومت کے خلاف کانگریس اقلیتی مورچہ نے کھولا محاذ، ریاست گیر پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ ‏جاری ‏کرنے ‏کا ‏پروگرام ‏

کانگریس اقلیتی مورچہ کا کہنا ہےکہ وہ احتجاج کے طور پر پوری ریاست میں ’مہا رسوئی‘ مہم کی شروعات کرنے جا رہی ہے۔ اس مہم کے تحت سڑکوں پر مزدوروں اور غریبوں کے درمیان مفت کھانا تقسیم کیا جائے گا۔

الہ آباد:اتر پردیش / صداٸے وقت /ذراٸع /6 جون 2020.
==============================
 غریبوں اور مزدوروں کے لئے مفت لنگر اہتمام اب بطور سیاسی احتجاج کے بھی استعمال ہونے لگا ہے۔ یو پی کانگریس کمیٹی کےصدر اجے کمار  للو کی گرفتاری کے خلاف کانگریس اقلیتی مورچہ نے ریاست گیر پیمانے پر لنگر کے ذریعہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس اقلیتی مورچے نے اجے کمار للو کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کو یوگی حکومت کی انتقامی کارروائی بتایا ہے۔
کانگریس اقلیتی مورچہ کا کہنا ہے کہ وہ احتجاج کے طور پر پوری ریاست میں ’’مہا رسوئی‘‘ مہم کی شروعات کرنے جا رہی ہے۔ اس مہم کے تحت سڑکوں پر مزدوروں اور غریبوں کے درمیان مفت کھانا تقسیم کیا جائے گا۔ الہ آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے مقامی صدر نفیس انور نے کہا کہ یو پی کانگریس صدر اجے کمار للو کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا تھا، جب وہ  پیدل سفر کر رہے ہزاروں مزدروں کو کھانا کھلانے اور ان کو گھر تک پہنچانے کا کام  انجام دے رہے تھے۔
کانگریس اقلیتی مورچہ نے ریاست گیر پیمانے پر لنگر کے ذریعہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ پارٹی نے یو گی حکومت سے اجے کمار للو کو 48 گھنٹے کے اندر رہا کرنے کا الٹی میٹم دیا  تھا، لیکن اس کے باوجود یوگی حکومت نے اجے کمار للو کو ابھی تک  رہا نہیں کیا گیا ہے۔ نفیس انور کا کہنا ہے کہ کانگریس نے ’’مہا رسوئی‘‘ مہم کو بطور احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یو پی کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو کو یو پی پولیس نے 21 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ اجے کمار للو پرینکا گاندھی کی پہل پر مزدوروں کے لئے شروع کی گئی بسوں کو یو پی میں داخل کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران یوپی پولیس نے اجے کمار للو کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ کانگریس یو گی حکومت سے اجے کمار للو کی رہائی کا پر زور مطالبہ کر رہی ہے۔ گذشتہ دنوں  یو پی کی ایم پی - ایم  ایل اے کی خصوصی عدالت  اجے کمار للو کی ضمانت عرضی کا خارج کرچکی ہے۔