Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 30, 2020

بی ‏جے ‏پی ‏کا ‏اقتدار ‏ہندوستانی ‏سیاست ‏کا ‏سب ‏سے ‏تاریک ‏پہلو ‏ہے۔۔۔۔۔۔۔۔سماجوادی ‏پارٹی۔

جون پور۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت/٣٠ جون ٢٠٢٠ ۔
==============================
سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر لال بہادر یادو کی قیادت میں منگل کے روز صدر اسمبلی حلقہ کے مختلف مقامات پر عہدیداران نے عوام میں سماجوادی پارٹی کی عوام کو اپیل کردہ خط تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ بی جے پی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جس سے کبھی بھی عوامی مفاد حاصل نہیں ہوا ہے۔اقتدار حاصل کرنے کے بعد بھاجپا نے  جمہوریت کا قتل کرتے ہوئے عوام کو ذات،مذہب کے نام پر علیحدہ کر جھوٹے پروپیگنڈے سے گمراہ کیا ہے جس کو عوام کبھی نہیں بھولے گی۔کہا کہ مرکز کی حکومت کی ورچوئل ریلی کے ذریعہ کروڑوں روپے ضائع کررہی ہے جبکہ لاک ڈاؤن اور کورونا سے متاثر کروڑوں کی تعداد میں غریب آج بھی فاقہ کشی کرتے ہوئے روزگار سے محروم ہیں۔ بھاجپا کا اقتدار ہندوستانی سیاست کی تاریخ کا شرمناک پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی حکومت کے دوران آگرہ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے اور میٹرو ایکسپریس جیسی شاندار منصوبے عوام کو دیے گئے۔ سماجوادی حکومت میں تعمیر ہوئے ایکسپریس وے کے کنارے ایئر فورس کے جنگی طیاروں اور کارگو جہازوں کو اتار کر معیار کاتجربہ کیا گیا۔ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے عالمی سطح پر مینڈیاں بنانے کا کام شروع کرنے کے ساتھ مفت آبپاشی کی سہولت معاوضے کے ساتھ فراہم کی گئی۔سماجوادی حکومت میں ہی عالمی سطح پر 5 کروڑ شجرکاری کا ریکارڈ بھی درج ہے جو مستقبل کیلئے مفید ہے۔ انھوں نے کہا کہ سماجوادی حکومت کے برعکس بھاجپا حکومت میں مزدور بھوک سے مر رہا ہے،وبا کی طرح بے روزگاری بڑھ رہی ہے، نوکریوں کے نام پر نوجوان طلباء طبقے کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ایسے حالات میں سماج وادی پارٹی اپنے تمام عہدیداران اور کارکنان سے ریاست اور مرکزی حکومت کی ناقابل معافی غلطیاں اور عوام دشمن پالیسیاں کے خلاف عوام کے درمیان جا کربے نقاب کرتے ہوئے مظلوم اور بے سہارا لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کو پرعزم ہیں۔ اس موقع پرحسام الدین شاہ، راہل ترپاٹھی، ڈاکٹر لکشمی کانت یادو، الماش صدیقی، سرفراز، گجراج یادو، ریاض عالم، مالا شکلا، مالتی نشاد، شیام نارائن بند، ایشور لال یادو، پروین یادو، رضوان حیدر، سنجیو ساہو، مکیش یادو، ابوشاد، وریندر یادو، انل یادو، آصف، شیخو، وغیرہ موجود رہے۔