Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 30, 2020

منڈی ‏ٹیکس ‏کے ‏خلاف ‏بیوہار ‏منڈل ‏نے ‏بی ‏جے ‏پی ‏ایم ‏ایل ‏اے ‏کو ‏دیا ‏میمورینڈم۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٣٠ جون ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
==============================
مرکزی حکومت کی پالیسی  کے خلاف صوبائی صنعت منڈی کمیٹی کے افسران کے دوہرے معیار کے خلاف ضلع بیوپار منڈل کے عہدیداران نے ممبر اسمبلی ظفرآبادہریندر سنگھ کو ایک میمورنڈم سونپا۔

اس موقع پر بیوپار منڈل کے ضلع صدر دنیش ٹنڈن نے کہا کہ اترپردیش میں 1964 میں زرعی پیداوار منڈی ایکٹ نافذ ہوا، تب اس کی شرح 25 پیسے سے 50 پیسے تھی جو بڑھ کر 2 فیصد ہوگئی۔ اس کے ساتھ، سرچارج (سیس) کے طور پر.5 فیصد اضافی ٹیکس کے طور پر لیا جانے لگاجس سے یہ ٹیکس 2.5 فیصد ہوگیا۔انھوں نے کہا کہ ریاست کے آس پاس کی ریاست میں یا تو منڈی ٹیکس نہیں ہے، اگر یہ ہے تو ان کی شرح بہت کم ہے جس کی وجہ سے یہاں کا کاروبار پڑوسی ریاستوں میں چلا جاتا ہے۔ تاجروں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کیا کہ منڈی ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ اس موقع پر ضلع صدر دنیش ٹنڈن، ریاستی نائب صدر سوریہ پرکاش جیسوال، رادھے رمن جیسوال،روی منگلانی، سومیشور کیسروانی، سنتوش اگرہری، بنواری لال ساہو سمیت دیگر تاجر موجود رہے۔