Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 30, 2020

جہیز ‏کی ‏لالچ ‏پڑی ‏بھاری۔۔۔دلہن ‏نے ‏شادی ‏سے ‏کیا ‏انکار۔کوتوالی ‏میں ‏پنچایت ‏کے ‏بعد ‏شادی ‏مکمل ‏ہوٸی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٣٠ جون ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے نٹولی گاؤں میں شادی کی رسم میں دولہے کے زریعے کھچڑی کھانے کیلئے سونے کی چین اور انگوٹھی کا مطالبہ کرنا بھاری پڑ گیا۔اپنی مانگ کو لیکر بضد ہوئے دولہے کو دیکھ دولہن نے شادی سے انکار کر دیا تو افرا تفری مچ گئی اور دولہا سمیت والد کو لڑکی والوں نے یر غمال بنا لیا۔معاملے کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے دونوں فریق کو اپنے ساتھ کوتوالی لیکر چلی گئی جہاں گھنٹوں کی پنچایت کے بعد صلح ہوا اور دولہن کی وداعی ہوئی۔
اطلاع کے مطابق کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے پاراکمال گاؤں کے رہنے والے پنکج راج بھر ولد دل سنگار راج بھر کی بارات گزشتہ روز مذکورہ گاؤں کے رہنے والے منوج راج بھر کے یہاں گئی تھی۔طے وقت سے بارات پہنچی تو لڑکی والوں نے استقبال کیا اور کھانے کے بعد شادی کے رسم ہونے شروع ہوئے۔دیر شب شادی کی رسم مکمل ہونے کے بعد منگل کی صبح وداعی سے پہلے کھچڑی کھانے کی رسم ہونے لگی۔بتاتے ہیں کہ کھچڑی کھانے سے پہلے دولہے نے سونے کی چین اور انگوٹھی کی فرمائش کر دی جس پر لوگ حیرت زدہ ہو گئے۔اہل خانہ نے سمجھانے کے بعد بھی جب دولہا بضد ہو گیا تو دولہن نے شادی سے انکار کر دیا جس سے تقریب میں افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا۔ماحوم خراب ہوتا دیکھ بارات میں آئے لوگ فرار ہو گئے۔دولہے کے رویہ کو دیکھ لڑکی فریق نے دولہا اور اس کے والد کو یرغمال بناتے ہوئے شادی میں خرچ ہوئے پیسے کا مطالبہ کرنے لگے۔ادھر معاملے کی اطلاع ملتے ہی کوتوالی بھارت بھوشن تیواری مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور دونوں فریق کو لیکر تھانے چلے آئے۔کوتوالی احاطے میں علاقہ کے معزز لوگوں کی موجودگی میں گھنٹوں چلی پنچایت میں دولہے نے معافی مانگتے ہوئے دولہن کی وداعی کو تیار ہو گیا جس کے بعد ضروری کاروائی کرتے ہوئے دولہن کی وداعی ہوئی۔