Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 30, 2020

نٸی ‏شادی ‏شدہ ‏خاتون ‏کی ‏مشتبہ ‏حالت ‏میں ‏موت۔۔۔جہادٕزبان ‏کے ‏لٸے ‏قتل ‏کا ‏الزام۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٣٠ جون ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
=============================
برسٹھی تھانہ حلقہ کے دتاؤ گاؤں میں منگل کے روز مشتبہ حالت میں نو بیاہتا کی موت ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر سسرال کے لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
اطلاع کے مطابق سکرارا تھانہ حلقہ کے مہدی منسل گاؤں کے رہنے والے کنہیا لال یادو کی بیٹی رنجنا23کی شادی گزشتہ سال مذکورہ گاؤں کے رہنے والے موتی لال یادو کے بیٹے اجے یادو کے ساتھ ہوئی تھی۔شادی کے بعد گزشتہ 30اپریل کو بیاہتا کی وداعی ہوئی تھی۔بتاتے ہیں کہ منگل کے روز بیاہتا کی مشتبہ حالت میں گھر کے کمرے میں پھانسی پر لٹکتی ہوئی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے مائکہ والوں نے جہیز کیلئے بیٹی کا قتل کرنے الزام لگاتے ہوئے تھانے میں تحریر دیا۔تحریر ملتے ہی پہنچی پولیس نے شوہر سمیت تین لوگوں کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔