Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 30, 2020

صحتیاب ‏ہوٸے ‏کورونا ‏کے ‏مریضوں ‏کو ‏اب ‏نہیں ‏ملے ‏گی ‏گھر ‏جانے ‏کے ‏لٸیے ‏سرکاری ‏ایمبولینس ‏کی ‏سہولیت۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٣٠ جون ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
عالمی وبا کورونا کو ٹکر دیکر کامیاب ہونے والے مریضوں کو اب ایمبولنس گھر نہیں پہنچانے جائے گی،مریض کو اپنے انتظام سے اسپتال سے گھر جانا ہوگا۔کووڈ19میں ایمبولنس کے ا ستعمال سے جہاں ایمرجنسی علاج اور نازک حالت کے مریضوں کو وقت سے اسپتال پہنچانے میں پریشانی آرہی تھی جس سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
قومی صحت مشن کے ڈائریکٹر نے صوبے کے سبھی سی ایم او کو خط ارسال کر 108ای ایم ٹی سی ایمبولنس اور اے ایل ایس ایمبولنس سروس کے زریعے مریضوں کو گھر نہیں پہنچانے کا حکم جاری کیا ہے۔انھوں نے اپنے خط میں کہا کہ ایمبولنس کی خدمت ایمرجنسی مریض اور ضروری طبی سہولت کیلئے اسپتال پہنچانے کیلئے چلائی جا رہی ہے۔کووڈ19میں ان ایمبولنس کو مریضوں کو لانے اور پہنچانے میں لگانے سے ایمرجنسی طبی خدمات پر اثر پڑ رہا ہے۔کورونا مریضوں کے نئے گائڈ لائن کے مطابق مریض کی مثبت رپورٹ آنے کے دس روز بعد اسپتال سے گھر بھیج دیا جائے گا،اس کیلئے جانچ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اس ضمن میں سی ایم او نے بتایا کہ کورونا اسپتالوں سے صحت مند ہونے والے مریضوں کو ایمبولنس کے زریعے گھر نہیں پہنچانے کی ہدایت حکومت سے موصول ہوئی ہے۔اب مریضوں کو اسپتال سے چھوڑنے سے قبل گھر والوں کو اطلاع دیا رہا ہے جس سے وہ اپنے انتظام سے واپس گھر جا سکے۔