Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 1, 2020

پیٹرولیم اشیا کو جی ایس ٹی کے داٸرے میں لاکر پیٹرولیم کی قیمتوں کو کنٹرول کرے مرکزی سرکار۔۔۔۔۔۔۔۔۔نظام الدین راعین۔

 ممبٸ /صداٸے وقت /خصوصی نماٸندہ 
============================
ممبٸی کانگریس کمیٹی کے ترجمان نظام الدین راعین نے  مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم اشیإ کو جی ایس ٹی کے داٸرے میں لایا جاٸے اور بے تحاشہ بڑھ رہی پیٹرولیم کی قیمتوں پر کمٹرول کیا جاٸے ۔انھوں نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوٸے کہا کہ ملک میں اس وقت کورونا بیماری  کی وبإ پھیلی ہے۔اس پریشانی کے دور میں لگاتار ٢١ دنوں سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔اس بڑھی ہوٸی قیمتوں سے ہر شہری پریشان ہے۔عوام اس وباٸی دور میں بے روزگاری و روزی روٹی کے مساٸل سے دوچار ہے ایسے وقت میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔آج ڈیزل ، پیٹرول سے زیادہ مہنگا ہو گیا ہے۔ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔۔ڈیزل کو استعمال کرکے ہی بڑی بڑی گاڑیوں سے سامانوں کی نقل و حرکت ہوتی ہے ۔اس کی مہنگاٸی سے ہر ضروری اشیإ مہنگی ہوگی۔اس کے علاوہ کسانوں کا کام بھی بہت حد تک ڈیزل پر منحصر ہے ۔ٹریکٹر ، پمپنگ سیٹ ، ٹیوب ویل چھوٹی مال بردار گاڑیاں سب ڈیزل سے چلتے ہیں ایسے میں اسکی مہنگاٸی سے کسانوں کو بہت زیادہ اقتصادی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

 نظام الدین راعین نے کہا کہ 2014 میں جب مرکز میں کانگریس کی سرکار تھی اور پیٹرول کی قیمتوں میں ذرا اضافہ ہوا تو یہی لوگ جو آج مرکزی سرکار میں وزارت کے عہدوں پر بیٹھے ہیں بطور خاص ارونا ایرانی اور روی شنکر پرساد شکلا نے وہ ننگا ناچ کیا کہ لوگوں کو آج بھی یاد ہے۔۔اب سبھی کے لب سلے ہوٸے ہیں۔فلم نگری کے تین خود ساختہ عظمیم ” فنکار “ نے اس وقت بیان دیا تھا کہ ہمیں اب اپنی موٹر کار میں آگ لگا دینی چاہٸے اور ساٸیکل کی سواری کرنی چاہٸے  آج وہ لوگ کس گوشے میں چہرہ چھپاٸے ہیں پتہ ہی نہیں۔
 گزشتہ دنوں روی شنکر پرساد نے کہ  پیٹرولیم  کی قیمتوں میں کنٹرول میرے بس میں نہیں ہے۔روی شنکر پرساد کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوٸے نظام الدین راعین نے کہا کہ یہ سرکار کا نکمہ پن ہے۔۔ان لوگوں سے ملک نہیں سنھل رہا ہے۔اگر یہ لوگ ملک نہیں چلا سکتے تو مسعفیٰ ہوکر ملک کو بچالیں۔یہ سرکار غریبوں کا استحصال کر رہی ہے۔۔مہنگاٸی بڑھتی جارہی ہے عوام بے حال و پریشان ہیں ملک کورونا کی وبإ کی مار جھیل رہا ہے ایسے میں میرا مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ڈیزل و پیٹرول کو جی ایس ٹی کے داٸرہ میں لایا جاٸے اور قیمتوں پر قدغن لگایا جاٸے۔