Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 7, 2020

اعظم ‏گڑھ۔۔”شبلی ‏اکیڈمی ‏تعاون ‏کمیٹی“ ‏کی ‏پہلی ‏کامیاب ‏میٹنگ۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت / عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ / 7 جون 2020
==============================
نوٹ۔اعظم گڑھ۔شبلی اکیڈمی (دار المصنفین ) کی مالی مشکلات کے سد باب کے لٸے اور شبلی اکیڈمی کی مزید ترقی و فعال بنانے کے لٸے ابھی حال میں ایک ” شبلی اکیڈمی تعاون کمیٹی “ کا قیام عمل میں آیا۔مورخہ 6جون کو اس کی پہلی میٹنگ منعقد ہوٸی۔۔۔پیش ہے میٹنگ کی کارواٸی کی مختصر رپورٹ۔
السلام علیکم 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
تمام گروپ ممبران کو اطلاع دیتے ہوئے ڈر کے ساتھ  خوشی بھی محسوس ہورہی ہے ، ڈر اس بات کا ہےکہ ذمہ داری بہت بڑی ہے خوشی اس بات کی ہے کہ پہلی میٹنگ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے بہت ہی حوصلہ افزاء اور امید سے زیادہ کامیاب رہی 
*تفصیلات میٹنگ *
آج  بتاریخ 6 جون 2020 بوقت 11 بجے دن شبلی اکیڈمی کے مہمان خانے میں شبلی اکیڈمی کے مالی بحران اور مالی تعاون کے تعلق سے خطہ اعظم گڑھ گروپ کے ذریعہ وجود میں لائ گئ  ، "شبلی اکیڈمی تعاون کمیٹی "کے ممبران کی شبلی اکیڈمی کے نمائندہ جناب مولانا فخر الاسلام اصلاحی صاحب کے ساتھ  ایک میٹنگ ہوئ ، 
میٹنگ میں مولانا موصوف نے شبلی اکیڈمی کے حالات اور ضروریات ، مسائل و وسائل  کے متعلق تفصیل سے روشنی ڈالی ، وقتی اور مستقل دونوں طرح کے وسائل کی فراہمی پر غور و خوض ہوا،  کمیٹی ممبران نے  مالی بحران دور کرنے اور دیگر مستقل ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنی خدمات کو پیش کیا جسے مولانا موصوف نے بخوشی قبول کر لیا اور کام کرنے کیلئےایک تحریری اجازت نامہ بھی عطاء کر دیا۔

بعد ازاں ممبران کمیٹی نے سارے حالات پر غور و خوض کیا  اور کچھ فیصلے بھی کئے جنکا خلاصہ مندرجہ ذیل ہے۔ 

1۔ اکیڈیمی نے اپنے مالی بحران کے مستقل(long term solution) حل کے لئے ایک کمیونٹی سینٹر تعمیر کرنے کا پلان بنا یا ہے۔ یہ طویل المعیاد اور بڑا تعمیری پروجیکٹ ہے اور ان شاء اللہ اسکے جلد ہی شروع ہونے کی امید ہے۔
اور اس کی تکمیل میں 5 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
2۔ موجودہ وقت میں اکیڈمی کے اخراجات(perational expenses) اور آمدنی میں جو فرق(deficit) ہے وہ تقریبا ساڑھے تین سے چار لاکھ فی ماہ تک ہے۔ اس ڈیفیسٹ کو ختم کرنا ہی ہمارے گروپ کا پہلا ہدف ہوگا۔

3۔اکیڈمی کے پاس دس سال سے زیادہ پرانا پرنٹینگ پریس کام کررہا ہے لیکن مستقل خسارے میں ہے۔  میٹنگ میں ایک ماڈرن اور کمرشیل پرنٹنگ پریس  ( مع لوازمات) کے پروجیکٹ پر بھی غور خوض کیا گیا۔ اگر ممبران فورم متفق ہوں  تو  اس پروجیکٹ کو دوسرا ہدف بنایا جاسکتا ہے۔
 کمیٹی ممبران کی رائے میں بہت کم انویسٹمینٹ میں یہ اک کامیاب پروجیکٹ بن سکتا ہے اور ان شاء اللہ اسکے بہت سارے معاشی اور سماجی فوائد کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ 

4۔ طے پایا کہ مختلف علاقوں، شہروں اور ملکوں میں حسب ضرورت ذیلی کمیٹیآں تشکیل دی جائیں۔

5۔ طے پایا کہ حسب ضرورت انفرادی اور اجتماعی دونوں صورتوں سے مخیر حضرات سے ملاقات کی جائے۔

6۔ طے پایا کہ کمیٹی اور اسکے نمائندگان
صرف اکیڈمی کے حالات سے لوگوں کو آگاہ اور تعاون کے لئے آمادہ کریں گے۔ کسی طرح کا نقدی چندہ نہیں کریں گے۔

7۔ کمیٹی جلد ہی اکیڈمی کا اکاؤنٹ نمبر
اور اجازت نامہ فورم پر ان شاء اللہ پوسٹ کریگی۔ 
آپ حضرات سے گزارش ہے کی جو بھی رقم آپ اس امدادی فنڈ میں دیں اس کی سلپ اکیڈمی اور کمیٹی رابط(Coordinator) کو ارسال کریں۔
دونوں نمبر آپ کو جلد ہی ان شاء اللہ ارسال کئے جائیں گے۔
آپ کی یہ نمائندہ کمیٹی آپ تمام لوگوں کی دعاؤں، محبتوں اور تعاون  کے لئے استدعا کرتی ہے۔
اللہ تعالی کمیٹی اور خطہ اعظم گڑھ گروپ کی سوچ اور جذبے کو شرف قبولیت نیز کامیابی عطافرمائے۔ آمین
 
اس میٹنگ میں شریک کمیٹی ممبران کے اسمائےگرامی ، 
1 انجینیر طارق اعظم صاحب 
2 مولانا طاہر مدنی صاحب 
3 ڈاکٹر شہنواز عالم خان صاحب
4 جناب سلیم احمد صاحب 
5 ڈاکٹر اسد ادریس قاسمی صاحب
شکریہ  والسلام