Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 7, 2020

لاکه ‏ڈاٶن ‏اور ‏رمضان ‏المبارک ‏میں ‏جمیعتہ ‏علمإ ‏ویشالی ‏کی ‏جدوجہد ‏قابل ‏تعریف۔


از/  عبدالرحیم بر ہولیاوی۔/صداٸے وقت 
============================

پورے لاک ڈاؤن میں اہل خیر حضرات کی مدد سے؛ جمعیۃ علماء ویشالی کی پوری ٹیم آصف جمیل قاسمی سکریٹری جمعیتہ علماء ویشالی،حافظ فصیح الدین عرف فردوس مدنی،عابد رضوی،کلیم اشرف،توقیر خان عرف بابو خان،مولانا مبارک قاسمی،مولانا توصیف،محمد احتشام،ولی احمد،محمد نور حسن وغیرہ نے ضرورت مندوں کے درمیان ریلیف تقسیم کرنے میں مصروف تھیں دو ہزار ماسک بٹوایا اور سینیٹائزر چھڑکاو کروایا، انسانی تاریخ میں پہلی بار لاک ڈاؤن میں آنے والے رمضان المبارک میں ملک کے گوشے گوشے سے مہاجر مزدوروں اور طلبہ مدارس اسلامیہ کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری رہا تا آنکہ عید الفطر آگیی اور اب بھی سلسلہ جاری ہے اللہ رب العزت کا بے پایاں فضل ہوا کہ اس نے رمضان المبارک کی ممکنہ عبادتوں کے ساتھ ساتھ اس لاک ڈاؤن کے درمیان سحر وافطار ضرورت مندوں کے درمیان جمعیتہ علماء ویشالی کو  تقسیم کرنے کی سعادت حاصل ہوئی،اس دوران چھوٹے چھوٹے مدارس و مکاتب اور علماء و حفاظ نیز ضلع ویشالی کے بعض تبلیغی جماعت کے احباب کی انفرادی رہنمائی اس علاوہ بطور خاص دارالعلوم (وقف) دیوبند،دارالعلوم دیوبند،مظاہر علوم سہارنپور،کے علاوہ دیگر مدارس کے طلبہ کی رہنمائی کی ساتھ ساتھ حاجی پور، ویشالی سے گزرنے والے مزدوروں اور طلبہ مدارس کے لئے کھانے اور پانی کا بھی انتظام کیا ہے جمعیتہ علماء ویشالی کو آگے بھی اسی طرح کام کرنے توفیق عطا فرمائے آمین