Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 5, 2020

عالمی یوم تحفظ ماحولیات کے موقع پر فرید الحق میموریل ڈگری کالج میں شجر کاری کی گٸٕ۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٥ جون ٢٠٢٠۔
==================
5 جون ہر سال ”یوم تحفظات ماحولیات “ کے طور پر پوری دنیا میں منایا جاتاہے۔اس دن شجر جاری مہم کے علاوہ ماحولیات کے تحفظات کے سلسلے میں مختلف پروگراموں کا انعقاد ہوتا ہے۔
اسی سلسلے میں فرید الحق میموریل ڈگری کالج تعلیم آباد ، صبرحد شاہ گنج میں شجر کاری کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔
اس پروگرام میں تحصیلدار شاہگنج ابھیشیک راٸے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔اس کے علاوہ سر سید انٹر کالج صبرحد کے پرنسپل شاہد نعیم ، جے سی آٸی سنسار کے صدر اخلاق احمد خان۔جے سی آٸی کے زون ڈاٸریکٹر غلام صابر ، ڈاکٹر آلوک پالیوال ، پنکج سنگھ۔نے بھی شجر کاری کی۔۔۔ان لوگوں نے تحفظ ماحولیات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پروگرام کے آخر میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم نے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔