Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 5, 2020

شاہگنج ‏میں ‏بھی ‏کورونا ‏کی ‏دستک۔عوام ‏کو ‏بیدار ‏رہنے ‏اور ‏سخت ‏احتیاط ‏کی ‏ضرورت۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٥ جون ٢٠٢٠۔
==============================
قصبہ شاہگنج ضلع جونپور کا ایک اہم تجارتی مرکز ہے۔شاہ گنج  تحصیل ضلع کی سب سے بڑی تخصیل ہے ۔ابھی تک شاہگنج میں کورونا کے کسی مریض کی تصدیق نہیں ہوٸی تھی۔مگر کا جب ضلع میں ایک ساتھ 40 کیس مثبت پاٸے گٸے تو ضلع کے ساتھ ساتھ قصبہ شاہگنج میں بھی افراط تفری مچ گٸی۔جسکی وجہ یہ رہی کہ شاہگنج رہاٸشی سجیت کمار محلہ امبیڈکر نگر و سنتوش یادو محلہ نٸی آبادی رام لیلا میدان کی رپورٹ مثبت پاٸی گٸی۔
اطلاع کے مطابق یہ دونوں بذریعہ ٹرین دہلی و ممبٸی سے آٸے تھے اور ان لوگوں کو کورانٹاٸن سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ان کی رپورٹ مثبت آنے پر انھیں علاج کے لٸے وارانسی بھیج دیا گیا ہے۔۔اس خبر سے ان دونوں کے اہل خانہ پریشان ہیں تو وہیں پر قصبہ کے لوگوں میں تشویش ہے۔
ایک دوسری اطلاع کے مطابق شاہگنج کے رہاٸشی آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ایس پی گوتم بھی کورونا کے شکار ہو گٸے ہیں۔۔ڈاکٹر گوتم سرکاری ڈاکٹر ہیں اور ضلع امبیڈکر نگر میں سی ایم ایس کے عہدہ پر کام کر رہے ہیں ۔
ڈاکٹر گوتم کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ان کی جانچ رپورٹ مثبت پاٸی گٸی۔لکھنٶ پی جی آٸی میں ان کا علاج چل رہا ہے۔
ادھر امبیڈکر نگر ضلع اسپتال کے سی ایم ایس ڈاکٹر گوتم کی رپورٹ مثبت آنے پر محکمہ صحت حرکت میں آگیا ہے۔امبیڈنگر کا ضلع اسپتال 48 گھنٹوں کے لٸے سیل کر دیا گیا ہے۔۔