Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 6, 2020

گرام ‏پردھان ‏و ‏نوجوان ‏سماجوادی ‏لیڈر ‏تبریز ‏عالم ‏کے ‏قتل ‏پر ‏اکھیلیش ‏یادو ‏کی ‏تعزیت۔ایک ‏لاکھ ‏کی ‏اہل ‏خانہ ‏کی ‏امداد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٦ جون ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
=============================
کھٹہن تھانہ حلقہ کے مخدوم پور گاؤں کے پردھان اور سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر تبریز عالم کی گزشتہ ماہ کار سے ٹکر مار کر قتل ہونے پر پارٹی کے قومی صدر سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے متوفی کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے کی مالی مدد بھیجا۔قومی صدر کے بھیجے تعزیتی خط کو لیکر مقامی ممبر اسمبلی شیلندر یادو للئی نے ہفتہ کے روز متاثر کنبہ سے ملاقات کر پارٹی کے قومی صدر کے زریعے بھیجی گئی مدد کی رسید دیتے ہوئے تعزیت پیش کیا۔اس موقع پر انھوں نے ذاتی طور پر 50ہزار روپے کی مدد متوفی کے والد کو پیش کی۔

واضح ہو کہ گزشتہ یکم مئی کو سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈرگاؤں کے پردھان تبریز عالم 33ولد محمد صابر اور سابق پردھان راکیش ورما موٹرسائیکل سے پٹیلا بازار جا رہے تھے کہ گھر سے کچھ دور پر ہی پردھان کے الیکشن کو لیکر رنجش رکھنے والے رام پھیر نے موٹرسائیکل کو تیز رفطار کارسے ٹکر ماردی جس سے تبریز کی موت ہو گئی تھی جبکہ راکیش شدید زخمی ہو گئے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے مالی مدد کی رسید کے ساتھ تعزیتی خط لیکر ممبر اسمبلی شیلندر یادو للئی کو متاثر کنبہ سے ملاقات کیلئے بھیجا۔اس موقع پر ممبر اسمبلی نے کنبہ سے ملاقات کر کہا کہ متوفی تبریز عالم محنتی،ایماندار اور سرگرم رہنے والے سماجوادی پارٹی کے فعال رکن تھے۔وہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہا کرتے تھے۔اس موقع پر اکھنڈ یادو،وجے بہادر،بیج ناتھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔