Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 6, 2020

جونپور۔۔ضلع ‏میں ‏کورونا ‏ٹیسثنگ ‏مشین ‏کا ‏افتتاح۔۔۔ایک ‏دن ‏میں ‏ملے ‏گی ‏رپورٹ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٦ جون ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
==============================
کورونا وائرس کے سنگین مریضوں کی جانچ کے بعد رپورٹ کیلئے طویل انتظار اب ختم ہو گیا۔اب ضلع میں ہی سنگین مریضوں کی جانچ کر ایک دن میں ہی رپورٹ حاصل ہو جائے گی جس سے مریضوں کا وقت سے علاج شروع کیا جا سکے گا۔ہفتہ کے روز ضلع مجسٹریٹ اور صوبائی وزیر مملکت نے ضلع اسپتال میں ٹرونٹ جانچ مشین کا افتتاح کرتے ہوئے
عوامی خدمت کیلئے منظوری دے دی ہے۔

 ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ کی
موجودگی میں ر وزیر مملکت برائے شہری رہائش و منصوبہ بندی گریش چندر یادو نے ضلع اسپتال میں افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ کوویڈ۔19 کا ٹرونٹ مشین کے ذریعہ جانچ کیا جائے گا۔ مشین سے ڈیڑھ گھنٹے میں دو نمونوں کی رپورٹ حاصل کی جاسکتی ہیں اور روزانہ 20 نمونوں کی جانچ رپورٹ حاصل ہو گی۔ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ اس مشین کا استعمال صرف سنگین بیمار مریضوں کے لئے کیا جائے گا۔ ابھی تک کورونا دور میں کوویڈ 19 کے سنگین مریضوں کے ممکنہ نمونے لکھنؤ یا بی ایچ یو وارانسی بھیجے جاتے ہیں جس کی رپورٹ آنے میں 4 سے 5 روز لگتے تھے۔ اس وقت کے دوران سنجیدہ مریض کی حالت مزید خراب ہونے کا خدشہ رہتا تھا، لیکن اس مشین سے کڈنی، بی پی، شوگر، حادثے یا آپریشن سے متعلق معاملات میں مریض کانمونہ لیکر جانچ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صحت اہلکار کے اندر کوویڈ 19 کا امکان موجود ہے تو ان کی بھی جانچ مشین کے زریعے کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کوویڈ کے دوسرے امکانی مریضوں کو مزیدجانچ کے لئے بی ایچ یو وارانسی بھیجا جائے گا۔ اس موقع پر سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے، سی ایم ایس ڈاکٹر اے کے شرما، ڈاکٹر ایس داس، ڈاکٹر ایس کے یادو، ڈاکٹر وی کے سونکر اور دیگر افسران و ملازمین موجود رہے۔